Al-Risala · December 1991 · page 34

ہر سخن موقع و ہر نکتہ مکانے دارد

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۱، صفحہ ۳۴

ملکوں میں تعلیم و ترقی کے لئے بھیج رکھا ہے یا ان کو ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ہوسٹلوں میں داخل کر رکھا ہے جہاں وہ ملی سیاست کے ماحول سے الگ رہ کر تعلیمی ترقی کے مراحل طے کر رہے ہیں۔ وہ انھیں قومی حقوق کی سیاست سے پوری طرح دور رکھتے ہیں۔ اپنے بیٹوں کے لئے ترقی کا راز وہ سیاست سے علیحدگی میں سمجھتے ہیں۔ اور قوم کے بیٹوں کے لئے ترقی کار از سیاست کے طوفان میں غوطہ خوری میں۔ ان حضرات کی یہ دہر اپالیسی بتاتی ہے کہ یا تو انھیں اپنی بات پر یقین نہیں، یا ان کا حال یہ ہے کہ وہ اپنے بیٹوں کے معاملہ میں سنجیدہ ہیں اور قوم کے بیٹوں کے معاملہ میں غیر سنجیدہ۔ اب توازن اور تدریج کے معاملہ کو ایک اصولی مثال کے ذریعہ سمجھیئے۔ ایک شخص دو ہزار روپیہ مہینہ کماتا ہے۔ اگر وہ ایسا کرے کہ اس میں سے ایک ہزار روپیہ تفریحی مدوں میں خرچ کر دے تو اس سے کہا جائے گا کہ توازن کے ساتھ خرچ کرو۔ یعنی اپنی آمدنی کے لحاظ سے اپنا بجٹ بناؤ۔ جو مد زیادہ اہم ہے اس میں زیادہ رقم لگاؤ اور جو مد کم اہم ہے اس میں کم رقم خرچ کرو۔ آمد اور خرچ میں ہم آہنگی قائم کرنے کا مسئلہ ہو تو اس کے لئے کلیدی لفظ توازن ہوگا۔ اب دوسری مثال لیجئے۔ ایک شخص کے یہاں ایک بچہ پیدا ہوتا ہے۔ اب توازن کے اصول کو منطبق کرتے ہوئے باپ ایسا کرے کہ جس طرح وہ بچہ کی غذا اور حفاظت کا انتظام کرتا ہے اسی طرح وہ اول روز سے اس کے کان میں سیاست کے اسباق بھی داخل کرنا شروع کر دے۔ وہ اس کو جنس کے رموز سمجھانے کے لئے بھی ایک معلم مقرر کر دے۔ اگر کوئی باپ اس طرح اپنے بچہ کی متوازن تربیت شروع کر دے تو یہ بلاشبہ ایک لغو فعل ہوگا۔ کیوں کہ یہ زند گی کا معاملہ ہے۔ اور زندگی کا ارتقاء ہمیشہ تدریج کے اصول پر ہوتا ہے نہ کہ توازن کے اصول پر۔

توازن بجائے خود ایک اعلیٰ اصول ہے۔ مگر زندگی کی تعمیر کے معاملہ میں کلیدی لفظ توازن نہیں ہے بلکہ تدریج ہے۔ تدرّج کے اصول پر عمل کرکے ہی ہم ترقی کی منزل پر پہنچ سکتے ہیں۔ توازن کے اصول پر عمل کرنے کی صورت میں ہم کہیں نہیں پہنچیں گے۔ خود ہماری قریبی تاریخ میں اس کی واضح مثال موجود ہے۔

اورنگ زیب (۱۷۰۷ - ۱۶۱۸) سے لے کر اب تک کی تاریخ بتاتی ہے کہ برصغیر ہند کے مسلمان سترھویں صدی کے آخر سے لے کر بیسویں صدی کے آخر تک پورے تین سو سال سے

‹ Previous page Next page › Contents of December 1991 All issues

Printed page