Al-Risala · December 1991 · page 3

سفر پيٹھہ ۳

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۱، صفحہ ۳

سفر پيٹھہ ۳

ایک صاحب نے کہا کہ میں بہت عرصہ سے الرسالہ مشن سے وابستہ ہوں۔ میں نے دیکھا ہے کہ الرسالہ سے اختلاف کرنے والوں کے پاس الرسالہ کے خلاف کوئی ٹھوس بات نہیں۔ البتہ الرسالہ کی برداشت کی پالیسی پر بہت سے لوگ اعتراض کرتے ہیں۔ لیکن عجیب بات ہے کہ ہر آدمی اپنے ذاتی مفاد کے معاملہ میں برداشت ہی کو بہترین حل کے طور پر اختیار کئے ہوئے ہے۔ مگر ملت کے مسائل کا معاملہ ہو تو وہ برداشت کی پالیسی کو بزدلی کہہ کر رد کر دیتا ہے۔ آخر ذاتی پالیسی اور ملی پالیسی میں اس تضاد کا سبب کیا ہے۔

میں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ ذاتی معاملہ میں سنجیدہ ہیں مگر ملت کے معاملہ میں وہ سنجیدہ نہیں۔ اسی سے یہ فرق پیدا ہوا ہے۔ چنانچہ جب کوئی ذاتی مسئلہ سامنے آتا ہے تو ان کی توجہ مسئلہ کے حل کی طرف چلی جاتی ہے۔ اور جب ملت (مسلمان بمقابلہ ہندو) کا مسئلہ ہو تو وہ فوراً جذباتی ہو جاتے ہیں اور اپنے اور غیر کے مزاج کے تحت سوچنے لگتے ہیں۔ ذاتی معاملہ میں سنجیدہ سوچ ان کی رہنمائی کرتی ہے۔ مگر ملت کا معاملہ ہو تو اپنی برتری کا احساس ان کا رہنما بن جاتا ہے۔ ذاتی معاملہ میں ان کا مقصود مسئلہ کو حل کرنا ہوتا ہے اور ملت کے معاملہ میں صرف اپنے وقار کو بچانا یا اپنی برتری کو قائم کرنا۔ مسلمان اگر ایسا کریں کہ جس طرح ذاتی معاملہ میں وہ مسئلہ کا حل تلاش کرنے میں لگ جاتے ہیں اسی طرح ملت (ہندو مسلم مسئلہ) کے معاملہ میں بھی وہ عملی حل کو اہمیت دینے لگیں تو اس کے بعد ان کی دو عملی یکسر ختم ہو جائے گی۔

میں نے اپنی ایک تقریر میں کہا تھا کہ وہ چیز جس کو صنعتی انقلاب کہا جاتا ہے وہ عقیدہ توحید کی دین ہے جو رسول اور اصحاب رسول کے ذریعہ دنیا کو ملا۔ صنعتی انقلاب فطرت کی تسخیر کا نتیجہ ہے۔ شرک کے عقیدہ کے تحت انسان فطرت کو مقدس سمجھ کر اس کا پرستار بنا ہوا تھا۔ توحید نے فطرت کو پرستاری کے مقام سے ہٹادیا، اس کے بعد ہی فطرت کو مسخر کرنے کا سلسلہ شروع ہوا جو آخر کار جدید صنعتی انقلاب تک پہنچا۔ اس کے بارہ میں ایک صاحب نے فرمایا کہ توحید کا عقیدہ تو تمام پیغمبروں نے پیش کیا تھا، پھر صنعتی انقلاب پچھلے پیغمبروں کے زمانہ میں کیوں نہیں آیا، وہ بعد کو کیوں آیا۔ میں نے کہا کہ اس کی وجہ بالکل سادہ ہے۔ پچھلے پیغمبروں کے زمانہ میں توحید کا عقیدہ صرف فکری تحریک کے مرحلہ میں تھا، وہ عملی انقلاب کے مرحلہ تک نہیں پہنچا۔ پیغمبر اسلام اور آپ

‹ Previous page Next page › Contents of December 1991 All issues

Printed page