سفر پيٹھہ ۳
الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۱، صفحہ ۳۹
قائم کیا ہے ۔ اور ہم کسی بھی حال میں اس کو بدلنے پر قادر نہیں ۔
غلط سوچ ہو تو آدمی کو زندگی میں صرف مشکلیں ہی مشکلیں دکھائی دیں گی ۔ لیکن اگر صحیح سوچ ہو تو آدمی مواقع کو دیکھ لے گا اور ان کو استعمال کر کے آگے بڑھ جائے گا یہ تقریر ان شاء اللہ مرتب کر کے مقالہ کی صورت میں شائع کر دی جائے گی ۔
میری تقریر کے بعد کنوینر مسٹرایم ٹی خان نے چند کلمات کہے ۔ انھوں نے کہا کہ آج کے اس اجتماع میں مسلمان بھی ہیں ، اور ہندو بھی ہیں ، سکھ بھی ہیں ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ الرساله مشن کوئی فرقہ وارانه مشن نہیں ہے ۔ وہ مین کا ئنڈ کے لئے اور پوری انسانی برادری کے لئے ہے ۔ وسیع ہال کی تمام سیٹیں بھری ہوئی تھیں ۔ بہت سے لوگوں کو کھڑا ہونا پڑا ۔ وہ تقریباً چار گھنٹہ تک کھڑے ہو کر تمام کار روائی سنتے رہے ۔ مسٹر خان نے اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : آپ کی اسٹینڈنگ پوزیشن ہمارے لئے آؤٹ اسٹینڈنگ ریمائنڈر ہے ۔ آئندہ ہم ان شاء اللہ اس کا خیال رکھیں گے ۔ اس کے بعد صدر جلسه ڈاکٹر شری نواس کھڑے ہوئے اور اپنی اختتامی تقریر کی۔ انھوں نے اپنی برجسته تقریر ان الفاظ کے ساتھ شروع کی : آپ بسواس کیجئے ۔ میں نے خود الرساله پڑھا ہے ۔ اتنی بڑھیا کتاب آج ہمارے یہاں کوئی اور اپلبدھ نہیں ہے ۔ چاروں طرف جو اندھیار چھایا ہے اس میں ایک چاند ہی نہیں نکلا بلکہ ایک سورج نکل آیا ۔ ڈاکٹر صاحب نے میری چیلنج والی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ سڑک بالکل شیشہ کی طرح چکنی ہو تو اس پر گاڑی نہیں چلے گی ۔ سڑک پر فرکشن (friction) ہونا چاہئے ، تبھی گاڑی چل سکتی ہے ۔ یہی معاملہ انسانی زندگی کا بھی ہے۔ آخر میں جناب سید مشہدی صاحب نے ووٹ آف تھینکس (اظہار تشکر) پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ اجتماع ایک تعمیری اجتماع تھا ۔ مزید اس میں "سوال و جواب" کے وقفہ کے دوران یہ ایک بہت اچھی چیز سامنے آئی کہ ہمارا نوجوان طبقہ اپنے بزرگوں سے سوال کرنے کی جرأت کر رہا ہے ۔ یہ الرسالہ کے ذریعہ بہت اچھی سیکھ ہمارے نوجوانوں کو ملی ہے ۔
گورنمنٹ اردو لائبریری کے جس ہال میں یہ اجتماع ہوا ، اس کے ذمہ داروں نے الرساله سمپوزیم کے سلسلہ میں اپنا مکمل تعاون دیا ۔ ادارہ کے صدر ڈاکٹر عبد الحئی صاحب نے سمپوزیم کو لائبریری فنکشننگ کا جزو قرار دیا ۔ انھوں نے ہدایت جاری کی کہ اس سمپوزیم کو لائبریری کے کولیبر یشن میں ہونے والا
‹ Previous page Next page › Contents of December 1991 All issues