خبر نامه اسلامی مرکز ۷۷
الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۱، صفحہ ۴۷
خبر نامه اسلامی مرکز ۷۷
۲۰ جولائی ۱۹۹۱ کو نظام الدین نئی دہلی، میں اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں کا ایک اجتماع ہوا۔ صدر اسلامی مرکز نے اس موقع پر دین کی حقیقت" کے بارہ میں مختصر خطاب کیا۔
یوم آزادی (۱۹۹۱) کے پروگرام کے تحت صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی سے نشر کی گئی۔ اس کا موضوع " آزادی اور ہماری ذمہ داریاں" تھا۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ آزادی کے ساتھ اگر اخلاقی پابندی کو نہ قبول کیا جائے تو آزادی دوبارہ نئے قسم کی غلامی بن جاتی ہے۔
نیویارک سے جناب کلیم الدین احمد صاحب نے ٹیلیفون پر بتایا کہ میشی گان کے ایک ۲۲ سالہ امریکی نو مسلم مسٹریئیلی، ایمرک (Yahya Emerick) کو انگریزی الرسالہ کے کچھ پرچے ملے ۔ اس کو پڑھ کر انھوں نے اتنا پسند کیا کہ اپنے پانچ امریکی دوستوں کے نام اپنی طرف سے انگریزی الرسالہ جاری کرایا۔ اس کے علاوہ انھوں نے انگریزی کتا بیں ، گائیڈ ار آنزہ وغیرہ منگائی ہیں اور بہت دلچسپی کے ساتھ مطالعہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صحیح معنوں میں "دعوہ میٹریل اسلامی مرکز کے لٹریچر میں ملتا ہے۔
ایم. کے. کمال الدین صاحب. کیرالا کے باشندے ہیں وہ ۱۹۶۳ سے دبئی میں رہتے ہیں اور وہاں نیو انڈین ماڈل اسکول کے چیئرمین ہیں۔ وہ اپنے انگریزی خط مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۹۱ میں لکھتے ہیں : " میں پچھلے پانچ برسوں سے الرسالہ پڑھ رہا ہوں۔ اس نے مجھے بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔ اس کے اندر ہر کسی کے لئے عمدہ اخلاقی سبق ہوتے ہیں۔ تری و ندرم کیرالا، میں میرا ایک پرنٹنگ پریس ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ وہاں سے ماہانہ الرسالہ کو ملیالم زبان میں شائع کروں امید ہے کہ آپ اس کی اجازت عنایت فرمائیں گے ۔ کمال الدین صاحب کو اسلامی مرکز کی طرف سے الرسالہ ملیالم ایڈیشن نکالنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
مسٹر پرویز اختر (آرہ) نے بتایا کہ وہ تجارت کے سلسلہ میں اکثر فیروز آباد جاتے رہتے ہیں۔ وہاں ان کی ملاقات ایک ہندو تاجر مسٹر اروند سے ہوئی۔ مسٹر ارو ند نے بتایا کہ وہ الرسالہ سے اتنا زیادہ متاثر ہیں کہ اس کو اس کی اصل زبان میں پڑھنے کے لئے انھوں نے اردو سیکھی
‹ Previous page Next page › Contents of December 1991 All issues