Al-Risala · February 1991 · page 33

ہم پئیں، وہ نہ پئیں

الرسالہ، فروری ۱۹۹۱، صفحہ ۳۳

صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی ایک تعداد مکّہ سے ہجرت کرکے سمندر پار کے ملک حبش چلی گئی تھی۔ وہاں ان کے لئے عوام اور مذہبی طبقہ کی طرف سے اسی قسم کے مسائل پیدا ہوئے جو ہم کو ہندوستان میں درپیش ہیں۔ مگر یہ مسائل جب وہاں کے خواص کے سامنے آئے تو انتہائی انصاف کے ساتھ یہ مسائل مسلمانوں کے حق میں طے کردیئے گئے۔

مسلمان جب حبش کے ساحل پر اترے تو وہاں کے باشندے سے خارجی ہونے کی بنا پر ان کو حقیر سمجھتے تھے اور انھیں پریشان کرتے تھے۔ یہ مسلمان اگر مشتعل ہوکر عوام کے خلاف ایکٹیوشن کرتے تو نتیجہ برعکس نکلتا۔ مسلمان اقلیت میں تھے اور مقامی عوام اکثریت میں، اس لئے مسئلہ بڑھتا اور مسلمانوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوجاتا۔

مگر مسلمانوں نے عوامی سطح پر شکایت اور احتجاج سے کامل پر ہیز کیا۔ وہ ان سے اعراض کرتے ہوئے اپنا کام کرتے رہے۔ یہاں تک کہ ایک وقت آيا جب کہ ان کو بادشاہ وقت نجاشی کے دربار میں جانے کا موقع ملا۔ نجاشی نے ان سے پوچھا کہ کیا حبش میں کوئی تم کو ستاتا ہے۔ مسلمانوں نے کہا کہ ہاں۔ نجاشی نے فیصلہ دیا کہ جو شخص مسلمانوں کو ستائے، اس سے چار درہم بطور جرمانہ وصول کرکے مظلوم مسلمان کو دیا جائے۔ اُس کے بعد اس نے مسلمانوں سے پوچھا کہ کیا اتنا جرمانہ کافی ہے۔ مسلمانوں نے کہا کہ نہیں۔ نجاشی نے دوبارہ فیصلہ دیا اور جرمانہ کی مقدار بڑھاکر آٹھ درہم کردی (حیاۃ الصحابہ ، الجزء الاول ،صفحہ ۳۵۵ )

اسی ہجرت کا دوسرا واقعہ یہ ہے کہ صحابہ کرام جب مکہ سے حبش پہنچے تو مکہ کے مشرکین نے اپنا ایک وفد بھیجا تاکہ وہ مسلمانوں کو وہاں سے واپس لائے۔ مشرکین کے وفد نے حبش پہنچ کر وہاں کے مذہبی طبقہ سے ملاقاتیں کیں اور آخر میں نجاشی کے دربار میں حاضر ہوئے۔

مشرکین مکہ کے وفد کی باتوں کو سن کر وہاں کے مذہبی پیشواؤں کا گروہ ( بگڑا ہو اند مذہبی طبقہ ) ان کا حامی بن گیا۔ انھوں نے نجاشی سے کہا کہ مسلم مہاجرین کو اس وفد کے حوالے کردینا چاہئے۔ حتی کہ ایک موقع پر انھوں نے دربار میں مسلمانوں کے خلاف باقاعدہ شور وغل برپا کر دیا۔ ایسی حالت میں معاملہ اگر اس مذہبی طبقہ کی سطح پر لایا جاتا تو یقیناً اس کا فیصلہ مسلمانوں کے خلاف ہوتا۔ مگر مسلمان وہاں کے مذہبی طبقہ سے مطلق نہیں الجھے۔ انھوں نے مذہبی طبقہ کو نظر انداز کرتے

‹ Previous page Next page › Contents of February 1991 All issues

Printed page