Al-Risala · February 1991 · page 39

حرف آخر

الرسالہ، فروری ۱۹۹۱، صفحہ ۳۹

موجودہ اسلامی اداروں کی ہی کمزوری ہے جس نے ان کو آج کی دنیا میں بالکل بے قیمت بنا دیا ہے۔ اس کا مزید نقصان یہ ہے کہ یہ ادارے سطحی انسانوں کی سرائے بن کر رہ گئے ہیں۔ کم از کم پچاسے پچاس سال کی بابت میں کہہ سکتا ہوں کہ اس مدت میں غالباً کوئی ایک بھی ایسا انسان پیدا نہ ہو سکا جس کی آج کی دنیا میں کوئی اہمیت ہو۔ زندہ اور اعلیٰ انسان وہاں پیدا ہوتے ہیں جہاں کھلی تنقید اور آزادانہ اختلاف رائے کا ماحول ہو۔ ان اداروں میں یہ ماحول سرے سے موجود ہی نہیں، پھر وہاں اعلیٰ درجہ کے انسان کیوں کر پیدا ہو سکتے ہیں۔

آج اسلام کی نئی تاریخ بنانے کے لئے مجتہدانہ صلاحیت رکھنے والے افراد درکار ہیں۔ مگر موجودہ اسلامی اداروں میں اکابر پرستی اور تقلید شخصی کا ماحول اتنی گہرائی کے ساتھ چھایا ہوا ہے کہ وہاں صرف تنگ نظر اور مقلد انسان ہی بن سکتے ہیں۔ ان اداروں سے مجتہدانہ اور صاف والی شخصیت کا پیدا ہو نا ممکن ہی نہیں۔ ان اداروں سے کسی اعلیٰ انسان کا ابھرنا ویسا ہی ایک عجوبہ ہوگا جیسا کسی قبرستان سے ایک زندہ انسان کا نکل آنا۔

روس کے لئے روانگی سے پہلے وہ لوگ روس میں اسلام" کی بابت ایک" فلم شو " دکھانا چاہتے تھے۔ اس کے تحت ۲۱ جون ۱۹۹۰ کو پہلی بار نئی دہلی کے روسی کلچرل سنٹر کے دفتر میں جانا ہوا۔ وہاں انھوں نے ایک مخصوص ہال میں مذکورہ فلم شو" دکھایا۔

میں سنٹر میں پہنچا تو ایک روسی افسر نے اسلام علیکم" کہہ کر استقبال کیا۔ معلوم ہوا کہ وہ مسلمان ہیں اور ان کا نام (Bolat K. Nurgaleyev) ہے فلم شو" میں تصویروں اور آوازوں کے ذریعہ روس کے مسلم علاقہ (سنٹرل ایشیا) کو دکھایا گیا تھا۔ ایک گھنٹہ کی فلم میں "مسلم روس" کا مکمل تعارف سامنے آگیا۔ اسلامی دور کے آثار، موجودہ اسلامی سرگرمیاں، روسی مسلمانوں کے رہن سہن کا طریقہ، غرض ہر چیز کامیاب تصویروں کے ذریعہ اس طرح دکھائی گئی کہ کچھ عرصہ کے لئے محسوس ہوا کہ ہم دہلی میں نہیں ہیں، بلکہ سنٹرل ایشیا میں گھوم رہے ہیں اور سارے مناظر کو براہ راست اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ "فلم شو کو دیکھنے کے بعد جب ہم واپس آنے کے لئے لفٹ کے دروازہ پر پہنچے تو سنٹر کے روسی ڈائرکٹر نے مسکراتے ہوئے کہا " اب تو روس جاکر دیکھنے کی ضرورت نہیں ۔ " ان کے اس جملہ میں دراصل ان کا یہ احساس فخر جھلک رہا تھا کہ جو چیز آپ آئندہ روس میں جاکر دیکھیں گے، اس کو ہم نے کامیاب

‹ Previous page Next page › Contents of February 1991 All issues

Printed page