Al-Risala · February 1991 · page 45

حرف آخر

الرسالہ، فروری ۱۹۹۱، صفحہ ۴۵

خبر نامہ اسلامی مرکز 69

جناب کے کلیم الدین صاحب نیویارک (امریکہ) میں مقیم ہیں۔ وہ وہاں منظم انداز میں الرسالہ کے مشن کو پھیلا رہے ہیں۔ الرسالہ انگریزی اور انگریزی کتابوں کے علاوہ اردو کتابوں کو بھی انھوں نے اس کا ذریعہ بنایا ہے۔ امریکہ میں ان سے حسب ذیل ٹیلیفون نمبر پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے ــــــــــ 2583435 (718)

ویٹیکن کی طرف سے اٹلی (باری) میں ایک عالمی امن کانفرنس ۲۵ - ۲۶ ستمبر ۱۹۹۰ کو ہوئی۔ اس کا دعوت نامہ صدر اسلامی مرکز کے نام آیا تھا۔ مگر آخر وقت میں بعض اسباب پیش آنے کی وجہ سے سفر نہ ہو سکا۔ تاہم ڈاکٹر ثانی اثنین خاں نے مرکز کے نمائندہ کے طور پر باری اور روم کا سفر کیا اور وہاں امن اور اسلام کے موضوع پر ایک انگریزی مقالہ پیش کیا۔ امریکی میگزین ٹائم کی اسپیشل کرسپانڈنٹ اینٹا پرتاپ ۴ ستمبر ۱۹۹۰ کو اسلامی مرکز میں آئیں اور صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ انٹرویو کا موضوع ”عورت کا درجہ اسلام میں“ تھا۔ انٹرویو کے خاتمہ پر انھیں ایک قرآن مجید (انگریزی ترجمہ کے ساتھ) اور انگریزی الرسالہ دیا گیا۔ منسٹری آف ویلفیر کی طرف سے نئی دہلی (پارلی منٹ ہاؤس) میں ایک نیشنل کانفرنس ۱۱ اگست ۱۹۹۰ کو ہوئی۔ اس میں اقلیت کے لیڈروں اور انٹلکچول افراد کو بلایا گیا تھا۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ بعض اسباب سے وہ اس موقع پر شرکت نہ کر سکے۔ البتہ موضوع بحث سے تعلق رکھنے والا کچھ انگریزی لٹریچر انھیں بھیج دیا گیا۔

ایک صاحب لکھتے ہیں : میں نے الاسلام کا مطالعہ کیا ، ایسی کتاب اسی شخص کے قلم کا نتیجہ ہو سکتی ہے جس کے دل میں اسلام اور مسلمانوں کے لئے بے پاں درد ہو اور جو اسلام کو نافذ در بلند دیکھنے کا بے حد متمنی ہو، وہ ہر عامل اور ہر نسب پر غور کر کے بتا رہا ہو کہ آخر وہ کونسی کمی ہے کہ اسلام نافذ و غالب نہیں ہو پا رہا ہے اور پھر وہ اس کمی کی گرفت کر لیتا ہے اور پوری سچائی اور ایمان داری کے ساتھ اسلام کے دعویداروں کو باخبر کر دیتا ہے۔ اے خدا کے نیک بندے ہم گواہ ہیں کہ تو نے حق تبلیغ ادا کر دیا (بدر جمال اصلاحی، سرائیس)

‹ Previous page Next page › Contents of February 1991 All issues

Printed page