My goal for 1990 is $25 million.
الرسالہ، اپریل ۱۹۹۲، صفحہ ۴۱
سکتے ہیں۔ اس نے کہا کہ نیچے ہوا کا دباؤ زیادہ ہوتا ہے ، اس لئے ایندھن کو جلانے کے لئے پٹرول کی زیادہ مقدار خرچ ہوتی ہے۔ جب کہ اوپر ہوا کا دباؤ کم ہونے کی وجہ سے پٹرول کا خرچ تقريباً نصف کے بقدر گھٹ جاتا ہے۔
جہاز کا بلندی پر جانا جہاز کے لئے مفید ہے مگر وہ انسان کے لئے سخت مضر ہے۔ انسان کے اندر خون کا جو دوران ہے، اس کو متوازن رکھنے کے لئے ہوا کا مناسب دباؤ انتہائی ضروری ہے۔ یہ دباؤ زمین کی سطح پر بالکل مناسب مقدار میں موجود رہتا ہے۔ مگر اوپر کی فضا میں ہوا کا دباؤ بہت کم ہو جاتا ہے۔ کم دباؤ کی اس ہوا میں اگر انسان کو کھلا چھوڑ دیا جائے تو جسم میں خون کا رکنا مشکل ہو جائے گا۔ ایسی حالت میں خون کان ، ناک ، آنکھ سے بہنے لگے گا، حتیٰ کہ وہ جلد کو پھاڑ کر نکل پڑے گا۔ اور پھر تھوڑی دیر میں انسان کی موت واقع ہو جائے گی۔ اس مسئلے کے حل کے لئے ہوائی جہاز میں وہ انتظام کیا گیا ہے جس کو کیبن کا دباؤ (cabin pressurization) کہا جاتا ہے۔ یہ طریقہ ۱۹۴۰ سے ہوائی جہازوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے ہوائی جہاز زیادہ بلندی پر نہیں اڑ سکتے تھے۔ آج ہم ہوائی جہاز کے اندر اسی طرح بیٹھتے ہیں جس طرح زمین کی سطح پر کوئی شخص کار کے اندر بیٹھتا ہے۔ مگر یہ آسانی اس خصوصی انتظام کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے جس کا اہتمام جدید جہازوں کے اندر موجود ہوتا ہے۔
یہی موجودہ دنیا کا عام قانون ہے۔ یہاں کوئی مسئلہ دوسرے مسئلے سے الگ نہیں یہاں ایک مسئلے کے ساتھ دوسرے بہت سے مسائل وابستہ ہوتے ہیں۔ جو شخص کسی مسئلہ کو اس طرح چھیڑے کہ اس نے دوسرے مسائل کی رعایت نہ کی ہو وہ بدترین مجرم ہے۔ کیوں کہ وہ اپنی حد پرنہیں رکا، اپنی نااہلی کے باوجود وہ اپنی حد سے باہر نکل گیا۔
ٹوکیو میں مجھے ٹرانزٹ پیسنجر کے طور پر دو دن ٹھہرنا تھا۔ ایسے مسافروں کا انتظام ایم ای کپوچ کی طرف سے کیا جاتا ہے۔ ٹوکیو ایئر پورٹ پر اترکر میں نے ہوٹل کے رجسٹریشن کار ڈکی بابت دریافت کیا۔ جواب ملا کہ آپ فلاں جگہ چلے جائیے ، وہاں بورڈ پر آپ کا کارڈ لگا ہوا ہو گا۔ متعلقہ جگہ پر پہنچا تو وہاں ٹائپ کیا ہوا رجسٹریشن کارڈ پیشگی طور پر موجود تھا۔ اس طرح کی باقاعدگی
‹ Previous page Next page › Contents of April 1992 All issues