My goal for 1990 is $25 million.
الرسالہ، اپریل ۱۹۹۲، صفحہ ۴۳
خود اپنی طاقت سے پھیلتا ہے :
We do not claim any credit. Islam itself has the attracting power. ۱۹۰۹ میں پہلے جاپانی مسلمان نے حج کیا تھا۔ پہلی مسجد کوبے میں ۱۹۳۵ میں بناائی گئی۔ ۱۹۵۲ میں پہلی جاپانی مسلم تنظیم بنی جس کا نام جاپان مسلم ایسوسی ایشن تھا۔ جاپان کی ۱۲۰ ملین آبادی میں مسلمانوں کی تعداد صرف ہزاروں میں ہے۔ تاہم مستقبل میں اسلام کی ترقی کی کافی امید نظر آتی ہے۔
ہوٹل کے کمرہ میں نے عہد نامہ (New Testament) کا ایک عمدہ نسخہ موجود تھا۔ یہ دو کالموں انداز میں چھپا تھا۔ بائیں کالم میں انگریزی انجیل اور دائیں کالم میں اس کا جاپانی ترجمہ چھپا ہو تھا۔ یہ "جاپان بائبل سوسائٹی" کی طرف سے تیار کیا گیا تھا۔ اس کے شروع میں یوحنا ۳ : ۱۶ کی ایک آیت کے کئی ترجمے دئے گئے تھے اور لکھا ہوا تھا کہ یہ آیت ۱۲۰۰ سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ کی جا چکی ہے۔ وہ آیت عربی کے ترجمہ کے مطابق یہ تھی : لانہ ھکذا احب الله العالم حتی بذل ابنه الوحید لكي لا يهلك كل من يؤمن به بل تكون له الحياة الابدية۔
میں نے سوچا کہ یہ بھی کتنا الم ناک واقعہ ہے کہ ہلاکت سے بچنے کا جھوٹا نسخہ ساری دنیا میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ مگر ہلاکت سے بچنے کا جو سچا نسخہ ہے اس کو اہل عالم تک پہنچانے کی تڑپ کسی کے اندر نہیں۔
ہوٹل میں ایک نہایت نفیس قسم کی رنگین چھپی ہوئی کتاب تھی۔ اس کا نام تھا جاپان آرا (Japan Now) اس میں جاپانی زندگی کے مختلف مناظر بے حد عمدہ چھپائی کے ساتھ موجود تھے۔ ہر چیز نہایت پرکشش دکھائی دے رہی تھی۔ یہ "جاپانی جنت" کا تعارف تھا۔ مگر جب میں ٹوکیو کی سڑکوں پر نکلا تو یہ جاپانی جنت کہیں موجود نہ تھی۔ بے شمار مسائل نے عملاً اس جنت کو بے معنی بن رکھا تھا۔
اس میں شک نہیں کہ خدا کی بنائی ہوئی یہ زمین بے حد حسین ہے۔ اس میں وہ تمام امکانات رکھ دئے گئے ہیں جن کے ذریعہ یہاں ایک خوبصورت دنیا بنائی جاسکے۔ مگر جدید سائنس
‹ Previous page Next page › Contents of April 1992 All issues