My goal for 1990 is $25 million.
الرسالہ، اپریل ۱۹۹۲، صفحہ ۴۴
طریقوں کو استعمال کر کے جب آدمی نے یہ خوبصورت دنیا بنا لی تو معلوم ہوا کہ اس خوبصورت دنیا میں داخلہ اس کے لئے حرام ہے۔ لوگوں کے پاس خوبصورت مکانات ہیں۔ مگر ان مکانات کے اندر خوبصورت زندگی نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ دنیا صرف جنت کا تعارف ہے ، مگر وہ بذات خود جنت نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بظاہر ہر قسم کے سامانوں کی موجودگی کے باوجود یہاں آدمی خوشیوں سے بھری ہوئی زندگی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوتا۔
جاپان نسبتاً ایک چھوٹا ملک ہے۔ رقبہ کے اعتبار سے ہندوستان اس سے لوگن (زیادہ بڑا ہے ۔ مگر ہندوستان آج مقروض ملک ہے، جب کہ جاپان ساری دنیا کو قرض دے رہا ہے۔ اس کی وجہ جاپان کی صنعتی ترقی ہے۔ عالمی تجارت (Global trade) میں جاپان کا حصہ تقریباً ۲۵ فی صد ہے۔ جب کہ ہندوستان کا حصہ عالمی تجارت میں ایک فیصد سے بھی کم (0.4 Per cent) ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی ، وشو ہندو پریشد جیسی جماعتیں بھارتیت کا نعرہ لگا رہی ہیں۔ ان کے لئے کرنے کا کام یہ تھا کہ وہ ملک کو سائنس اور صنعت کے میدان میں اوپر اٹھائیں، مگر وہ مذہبی جھگڑے بڑھانے ہی کو سب سے بڑا کارنامہ سمجھے ہوئے ہیں۔ ٹوکیو ابتداءً سولھویں صدی میں آباد کیا گیا تھا۔ اس وقت وہ محض مچھلی پکڑنے کا گاؤں (Fishing village) تھا۔ اور اس کا نام (Yedo) تھا۔ ۱۸۶۸ء میں اس کو ٹوکیو کے نام سے موسوم کیا گیا جس کا مطلب مشرقی راجدھانی ہے۔ ۱۹۳۰ میں اس کی آبادی ۵۰ لاکھ کے قریب تھی۔
ٹوکیو بار بار زلزلہ سے دوچار ہوا ہے۔ ان میں ۱۹۲۳ کا زلزلہ سب سے زیادہ شدید تھا جس میں شہر کا بیشتر حصہ تباہ ہو گیا۔ اس کے بعد ٹوکیو کی نئی تعمیر کا سوال سامنے آیا۔ اب ماہرین تعمیرات نے نئے انداز میں شہر کی منصوبہ بندی کی تاکہ زلزلہ کی صورت میں اس کو کم سے کم نقصان پہنچے۔ مثلاً چوڑی سڑکیں، بڑے بڑے پارک اور اسی طرح مکانات کو لوہے اور سیمنٹ کے ذریعہ اس طرح بنانا تاکہ وہ زلزلہ کے مقابلہ میں ٹھہر سکیں:
New buildings, designed to withstand earthquakes had frames of concrete and steel.
‹ Previous page Next page › Contents of April 1992 All issues