Al-Risala · April 1992 · page 49

عظمتِ اسلام نمبر

الرسالہ، اپریل ۱۹۹۲، صفحہ ۴۹

اسلام ہو گا۔ اس کے پانچ ابواب حسب ذیل ہوں گے ۔ عظمت رب، عظمت رسول ، عظمت قرآن، عظمت اسلام، عظمت صحابہ ۔ اس کتاب کا ہر باب ان شاء اللہ پہلے الرسالہ میں خصوصی نمبر کے طور پر چھپے گا اور اس کے بعد اس کو مجموعہ کی صورت میں عظمت اسلام کے نام سے شائع کیا جائے گا۔

ایک صاحب لکھتے ہیں : کافی دنوں سے الرسالہ نہیں پڑھا ہے میں نے۔ کچھ پرانے رسالے آج ہاتھ میں آگئے ۔ ان کو پڑھ کر تڑپ گیا ہوں۔ بس یہی دل میں آتا ہے کہ ہمیں کچھ بھی نہیں کرنا ہے، سب کچھ مولانا لکھ تو رہے ہیں۔ اس سے زیادہ بھلا ہم کیا کر سکتے ہیں۔ میرا یقین ہے کہ الرسالہ کا سرکولیشن بہت زیادہ بڑھایا جا سکتا ہے۔ جو لوگ الرسالہ پڑھتے ہیں وہ پہلے کی بہ نسبت کافی سدھرے ہوئے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا ادارہ مسلمانوں کی کایا پلٹ کر سکتا ہے۔ (شاکر وارث، مراد آباد)

عظمتِ اسلام نمبر

الرسالہ مئی ۱۹۹۲ کا شمارہ بطور خصوصی نمبر شائع ہوگا۔ اس کا عنوان " عظمتِ اسلام " ہوگا ۔ اصحاب ایجنسی، اپنی مزید مطلوبہ تعداد سے فوراً مطلع فرمائیں۔ ضروری اعلان الرسالہ اور اسلامی مرکز کی کتابوں کی اشاعت کے سلسلہ میں ادارہ کو کچھ افراد درکار ہیں جو ملک کے مختلف حصوں میں سفر کر کے الرسالہ کو متعارف کرائیں ۔ اس سلسلے میں ضروری اخراجات کے علاوہ معقول معاوضہ بھی دیا جائے گا۔ خواہش مند حضرات مندرجہ ذیل پتہ پر خط و کتابت کریں :

AL-RISALA C-29 Nizamuddin West New Delhi 110013 Tel. 611128

‹ Previous page Next page › Contents of April 1992 All issues

Printed page