Al-Risala · May 1992 · page 48

دنیا انتظار میں ہے

الرسالہ، مئی ۱۹۹۲، صفحہ ۴۸

دنیا انتظار میں ہے

مشہور انگریز مورخ آرنلڈ ٹوائن بی کی ۲۶۳ صفحات کی ایک کتاب ہے جس کا نام تہذیب کا امتحان ہے ۔ مصنف کے الفاظ میں یہ کتاب انسان کے حال اور مستقبل کے بارہ میں ایک مورخ کے کو بیان کرتی ہے : (Standpoint of a historian)

Arnold J. Toynbee. Civilization on Trial, London 1948 کتاب میں مصنف نے ایک بات یہ لکھی ہے کہ جدید تہذیب نے مادی اعتبار سے انسان کو بہت کچھ دیا ہے۔ مگر اسی کے ساتھ اس نے بہت سے مسائل بھی پیدا کئے ہیں جن کا حل بظاہر اس کے پاس نہیں۔ ان مسائل میں سے دو چیزیں ــــ نسلی امتیاز اور شراب ہیں۔ مصنف نے اعتراف کیا ہے کہ ان دونوں برائیوں کو ختم کرنے میں مغربی تہذیب ناکام ہو چکی ہے، اور اسلام کی تاریخ بتاتی ہے کہ اس نے دونوں برائیوں کو ختم کرنے میں پوری کامیابی حاصل کی۔ ہم اسلام میں کچھ ایسے اصول پاسکتے ہیں جو کہ اگر نئے سماج کے اندر رائج کئے جائیں تو ان کا نہایت مفید اثر قریب مستقبل میں ظاہر ہو سکتا ہے ۔ ہمارے موجودہ سماجی تعلقات میں دو کھلے ہوئے خطرے موجود ہیں ، ایک نفسیاتی اور دوسرا مادی ۔ یہ خطرے ہماری موجودہ مغربی سوسائٹی کے اہم اجزاء بن گئے ہیں۔ وہ ہیں ــــــــ شراب اور نسلی امتیاز ۔ ان دونوں برائیوں کو ختم کرنے کے لئے اسلام اہم خدمت انجام دے سکتا ہے۔ اگر یہاں اسلام کو اختیار کر لیا جائے تو وہ اخلاقی اور سماجی اعتبار سے نہایت مفید ثابت ہوگا ۔ مسلمانوں میں نسلی امتیاز کا ختم ہو جانا اسلام کا عظیم اخلاقی کارنامہ ہے۔ اور آج کی دنیا میں اسلام کے ان اصولوں کی تبلیغ شدید ضرورت بن گئی ہے (صفحہ ۲۰۵) We can, however, discern certain principle of Islam which, if brought to bear on the social life of the new cosmopolitan proletariat, might have important salutary effects on 'the great society' in a nearer future. Two conspicuous sources of danger - one psychological and the other material - in the present relations of this cosmopolitan proletariat with the dominant element in our modern Western society are race con- sciousness and alcohol; and in the struggle with each of these evils the Islamic spirit nas a service to render which might prove, if it were accepted, to be of high moral and social value. The extinction of race consciousness as between Muslims is one of the outstanding moral achievements of Islam, and in the contemporary world there is, as it happens, crying need for the propagation of this Islamic virtue. (p. 205)

‹ Previous page Next page › Contents of May 1992 All issues

Printed page