Al-Risala · May 1992 · page 49

دنیا انتظار میں ہے

الرسالہ، مئی ۱۹۹۲، صفحہ ۴۹

شراب کی ثابت شدہ خرابیوں کی بنا پر ۱۹۱۹ میں امریکہ کے دستور میں ۱۸ ویں ترمیم منظور کی گئی۔ اس کے مطابق ، شراب کو مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا۔ مگر حکومت کے تمام ذرائع کو استعمال کرنے کے باوجود ملک سے شراب ختم نہیں ہوئی۔ بلکہ غیر قانونی شراب کا کاروبار بہت بڑے پیمانے پر سارے ملک میں پھیل گیا۔ آخر کار حکومت نے ہار مان لی۔ ۱۹۳۳ میں دستور میں ۲۱ ویں ترمیم کی گئی۔ اس کے مطابق شراب کو دوبارہ ملک میں جائز قرار دے دیا گیا۔ (233/VIII) اس کے برعکس اسلام میں جب ہجرت کے بعد شراب کی باقاعدہ حرمت کا حکم (المائدہ ۹۰) آیا اور مدینہ میں اس حکم کی منادی کی گئی تو فوراً ہی لوگوں نے شراب چھوڑ دی۔ جس کے پاس شراب کا ذخیرہ تھا اس کو اس نے زمین میں بہا دیا۔ انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا (۱۹۸۴) میں اس تاریخی واقعہ کا اعتراف اس طرح کیا گیا ہے کہ اسلام میں ساتویں صدی میں شراب پر مذہبی کنٹرول کا بالکل مختلف طریقہ اختیار کیا گیا۔ قرآن نے سادہ طور پر شراب کی مذمت کی اور اس کا نتیجہ محمد کے پیروؤں پر ایک مؤثر پابندی کی صورت میں ظاہر ہوا ، عرب میں بھی اور دوسرے ملکوں میں بھی :

Quite a different kind of religious control was adopted later in Islam: the Qur'an simply condemned wine, and the result was an effective pro- hibition wherever the devout followers of Muhammad in Arabia and other lands prevailed. (1/441-42)

انسانوں میں بظاہر رنگ اور نسل وغیرہ کا فرق پایا جاتا ہے۔ تاریخ کے پچھلے زمانوں سے اب تک بہت سے لوگوں نے اس فرق کو امتیاز کے ہم معنی سمجھ لیا اس کے نتیجہ میں اعلیٰ نسل اور ادنی نسل کا تصور پیدا ہوا۔ قرآن میں اس تصور کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ مختلف انسانی گروہوں میں فرق کا سبب امتیاز نہیں ہے بلکہ اس کا سبب تعارف (الحجرات ۱۳) ہے۔ اسی کے ساتھ اسلام نے عملی طور پر بے امتیاز سماج کا اعلیٰ نمونہ قائم کیا۔ مثلاً نماز کے لئے اذان پکارنے کا کام حبشی بلال کے سپرد کیا گیا۔ انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا (۱۵ / ۳۶۱) میں اعتراف کیا گیا ہے کہ اسلام نے جب مختلف ممالک افریقہ وغیرہ) فتح کئے تو کسی بھی مسلم ملک میں نسل کی بنیاد پر ذات پات کا نظام قائم نہ ہوسکا : None of the Muslim countries ever developed a racial caste system.

‹ Previous page Next page › Contents of May 1992 All issues

Printed page