Al-Risala · June 1992 · page 26

وسط ایشیا

الرسالہ، جون ۱۹۹۲، صفحہ ۲۶

وسط ایشیا

سمرقند وسط ایشیا (سنٹرل ایشیا) کا ایک قدیم مسلم شہر ہے۔ ۱۹۲۸ میں کمیونسٹ فوجوں نے یہاں کے مسلم نواب کو شکست دے کر اس پر قبضہ کر لیا۔ اس کے بعد ایک روسی لیڈر نے کتاب لکھی۔ اس کا انگریزی ترجمہ اسی زمانہ میں "سمرقند کے اوپر صبح" کے نام سے شائع ہو چکا ہے : Dawn over Samarkand اس کتاب میں کمیونسٹ مصنف نے فخر کے ساتھ لکھا تھا کہ ۔ ۔۔۔۔۔ سمرقند کا ملا چیختارہا۔ مگر ہماری توپوں کے گولے اس کی چیخ پر بھاری ثابت ہوئے اور ہم نے اس مسلم شہر پر قبضہ کر لیا۔ اس واقعہ کے ساٹھ سال بعد اشتراکی ایمپائر کی حربی طاقت بہت زیادہ بڑھ گئی۔ اب اس کے پاس روایتی توپوں کے بجائے ۳۰ ہزار کی تعداد میں ایٹم بم موجود تھے۔ مگر وہ اتنابے بس ہوا کہ اپنے بموں کو استعمال کرنے کی طاقت بھی اس کے اندر نہ رہی۔ ایٹم بموں اور دوسرے جدید ہتھیاروں کی کثرت کے باوجود اُس کا پورا ڈھانچہ تاش کے پتوں کی طرح ڈھ پڑا۔

CIS Oil Regions Largest Deposits BELORUSSIA MOSCOW RUSSIA MOLDOVA RUSSIA Nizhnevartovsk UKRAINE Tyumen Province GEORGIA KAZAKH Oil Production ARMENIA UZBEK AZERBAIJAN TURKMEN KIRGIZIA TADZHIK

‹ Previous page Next page › Contents of June 1992 All issues

Printed page