Al-Risala · August 1992 · page 26

ایک پیغام

الرسالہ، اگست ۱۹۹۲، صفحہ ۲۶

ایک پیغام

ہندوستان ٹائمس کے ایڈیٹر مسٹر ایچ کے دوا نے ۸ جون ۱۹۹۲ کو وزیر اعظم ہند نرسمہا راؤ کا ایک انٹرویو لیا۔ یہ خصوصی انٹرویو نئی دہلی میں وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ (ریس کورس روڈ) پر ریکارڈ کیا گیا۔ وہ ۹۰ منٹ تک جاری رہا۔ یہ انٹرویو ہندوستان ٹائمس کے شمارہ ۸ جون ۱۹۹۲ میں نمایاں طور پر شائع ہوا ہے۔

اس انٹرویو میں دوسرے سوالات کے ساتھ کشمیر کا مسئلہ بھی زیر گفتگو آیا۔ مسٹرنرسمہاراؤ نے بی جے پی کے اس مطالبہ کو رد کر دیا کہ دستور ہند سے دفعہ ۳۷۰ کو ختم کر دیا جائے۔ اسی کے ساتھ انھوں نے کشمیری جنگجوؤں کے مطالبہ آزادی (انڈپینڈنس) کو بھی قبول کرنے سے انکار کیا۔ تاہم مسٹر روا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کامل آزادی کے مطالبہ کو رد کرتے ہوئے داخلی خودمختاری (اٹونومی) کے معاملہ میں کسی قدر نرم تھے ۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 1992 All issues

Printed page