Al-Risala · August 1992 · page 47

Peace is one of the names of God.

الرسالہ، اگست ۱۹۹۲، صفحہ ۴۷

خبر نامہ اسلامی مرکز ۸۲

انگریزی ہفتہ وار ایشیا ویک کے نمائندہ مسٹر روی ویلور نے ۴ مئی ۱۹۹۲ء کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو اسلام کے شرعی قوانین کے موضوع پر تھا۔ مئی ۱۹۹۲ کے تیسرے ہفتہ میں صدر اسلامی مرکز نے حیدر آباد اور گلبرگہ کا سفر کیا۔ اس سفر کی روداد سفر نامہ کے تحت ان شاء اللہ الرسالہ میں شائع کر دی جائے گی۔ دہلی کے ہندی روز نامہ راشٹریہ سہارا کے نمائندہ مسٹر جوہر عبد اللہ نے ۱۳ مئی ۱۹۹۲ء کو صدر اسلامی کا انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو مسلمانوں کے مختلف ملی اور ملکی مسائل سے متعلق تھا۔ انگریزی روز نامہ پائینیر کے نمائندہ مسٹر کلدیپ کمار نے ۷ مئی ۱۹۹۲ء کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ ان کے سوالات زیادہ تر شریعت کا تصور اور موجودہ مسلمانوں کے مسائل سے متعلق تھے۔ یہ انٹرویو پائینیر کے شمارہ ۱۰ مئی ۱۹۹۲ میں چھپا ہے۔ مسلم تعلیمی انسٹی ٹیوٹ (راجوری) میں دسویں درجہ تک تعلیم دی جاتی ہے۔ اس اسکول میں نویں اور دسویں درجہ کے طالب علموں کے لئے" اسلامی تعلیمات " کو کورس کی کتابوں میں شامل کیا گیا ہے۔

۶۔ مالیر کوٹلہ سے گورمکھی زبان میں ایک پندرہ روزہ اخبار شمشیر دست کے نام سے نکلتا ہے۔ اس کے ایڈیٹر جناب ساجد اسحاق ہیں۔ اس اخبار میں اکثر الرسالہ کے مضامین گورمکھی میں ترجمہ کر کے شامل کئے جاتے ہیں۔

ایک صاحب لکھتے ہیں : روزہ نمبر (مارچ ۱۹۹۲) بہت زیادہ مفید ثابت ہوا۔ میں نے مسجد میں لوگوں کو باقاعدگی اور پابندی کے ساتھ پڑھ کر سنایا۔ لوگوں کو مضامین بہت پسند آئے۔ لوگوں کے ذہنوں میں ایک انقلاب پیدا ہوا۔ اور اصلاح فکر میں کوشاں ہونے لگے۔ میں نے الرسالہ کے چھ خریدار بنائے ہیں۔ ان کے پتے لکھ رہا ہوں ۔ ان سب کے نام الرسالہ جاری کر دیں (ڈاکٹر شاہد رشید صابری، سہارن پور) ایک صاحب خیر جو اپنا نام ظاہر کرنا نہیں چاہتے، انھوں نے اپنی طرف سے مکمل زر تعاون ادا کر کے ایک سو افراد کے نام الرسالہ ایک ایک سال کے لئے جاری کرایا ہے۔ اس

‹ Previous page Next page › Contents of August 1992 All issues

Printed page