ضرورت رشتہ
الرسالہ، اگست ۱۹۹۲، صفحہ ۴۹
جب میں نے الرساله کا مطالعہ شروع کیا تو اس میں پایا کہ قرآن وحدیث، دنیا و آخرت کی حقیقتیں سبق آموز واقعات اور با اصول زندگی گزارنے کے بہترین نسخے، اور وہ سب کچھ جو ہر انسانی زندگی کے لئے درکار ہے۔ میں الرساله کا ایسا متوالا بن گیا ہوں کہ ہر مہینے اس کا بے صبری سے انتظار کرتا ہوں۔ جنوری ۱۹۹۰ء کا واقعہ ہے کہ میں اپنے یہاں کے مولانا امیر حسن صاحب کے بک اسٹال (حسن بک سنٹر ، پر کھڑا تھا۔ وہاں میں نے الرساله دیکھا، لے کر پڑھنے لگا، کچھ ہی صفحات پڑھا تھا کہ میرے دل کی دنیا بدل گئی۔ الرساله نے میرے دل و دماغ پر زبردست اثر ڈالا۔ میں نے اسی دن یہ تہیہ کر لیا کہ الرساله کو ہمیشہ اپنی زندگی سے وابستہ رکھوں گا۔ میں خدا کا بے حد شکر گزار ہوں کہ اس نے میری توجہ ' اس تعمیری رسالہ کی طرف ایسے وقت میں ڈال دیا جو کہ میرے مزاج کے بننے اور بگڑنے کا زمانہ تھا۔ چنانچہ دو سال کے متواتر مطالعہ کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ الرساله نے میرے مزاج کی اصلاح کیا۔ اور میرے اندر صحیح سوچ پیدا کیا "الرساله کا مقام دنیا میں اٹھنے والی تمام اسلامی تحریکوں میں ایسا ہے جیسا کہ دنیا کو روشن کرنے میں سورج کا مقام" (محمد عابد حسین، چمپارن)
ایک کتاب "ہندوستانی مسلمان" تیار ہوگئی ہے۔ ان شاء اللہ الرساله میں آئندہ بطور نمبر شائع کی جائے گی۔
ایک صاحب لکھتے ہیں: الرساله کے مطالعہ سے صحیح راہ کو پہچان سکا ہوں۔ تعمیری اور غیر تعمیری قدم میں فرق محسوس کرنے لگا ہوں۔ صرف یہ ہی نہیں، جذباتیت اور سطحیات سے بالا ہو کر مقصدیت کو ترجیح دینے لگا ہوں۔ کاش ملت اسلامیہ اس پیغام کی اہمیت کو پہچان سکے۔ (سعید احمد سندیلوی، اردو اکیڈمی، لکھنؤ)
ضرورت رشتہ
ایک دین دار، پٹھان خاندان کی ایم۔ بی۔ ایس (MBBS) فائنل ایر کی طالبہ کے لیے رشتہ مطلوب ہے۔ ڈاکٹر کو ترجیح دی جائے گی۔ الرساله کے پتہ پر خط و کتابت فرمائیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 1992 All issues