Al-Risala · September 1992 · page 42

مادی کامیابی

الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۲، صفحہ ۴۲

پہلے ہمارے وسیع خاندان اور ہمارے تمام رشتہ داروں کے درمیان صرف ایک موٹر کار تھی ، آج صرف ہمارے خاندان اور رشتہ داروں کے پاس دو سو سے زیادہ کاریں موجود ہیں۔ وغیرہ۔ آپ کسی بھی مسلم خاندان کا سروے کیجئے ۔ اور پتہ کیجئے کہ ۱۹۴۷ سے پہلے اس کی سماجی اور اقتصادی حالت کیا تھی اور آج کیا ہے۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ تقریباً ہر مسلم خاندان نے نمایاں ترقی کی ہے ۔ پہلے اگر وہ بائیسکل والا تھا تو آج وہ کار والا ہے۔ پہلے اگر اس کے پاس چھوٹا مکان تھا تو اب اس کے پاس بڑا مکان ہے۔ پہلے وہ صرف پہلک کال آفس سے ٹیلی فون کر سکتا تھا تو آج اس کے گھر پر خود اپنا ٹیلی فون لگا ہوا ہے۔ پہلے اس کا خاندان صرف محدود مقامی ذرائع پر انحصار کرتا تھا تو آج اس کے خاندان کے کئی افراد باہر کی دنیا میں جاکر بڑی بڑی حیثیت حاصل کئے ہوئے ہیں۔ وغیرہ یہ میں کوئی انوکھی بات نہیں کہہ رہا ہوں۔ یہ ایک ایسی بات ہے جس کا تجربہ ہر آدمی اپنے قریبی مسلمانوں کا سروے کر کے معلوم کر سکتا ہے۔ کسی بھی مقام پر جاکر وہاں کے مسلمانوں سے ملئے اور دریافت کیجئے کہ ۱۹۴۷ سے پہلے ان کی اقتصادی حالت کیا تھی اور آج کیا ہے ۔ آپ پائیں گے کہ تقریباً ہر مسلم خاندان کی حالت پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہو چکی ہے۔

یہاں تک کہ مسلمانوں کے وہ لکھنے اور بولنے والے لوگ جو اس اعلان کے چیمپین بنے ہوئے ہیں کہ آزادی کے بعد مسلمان اس ملک میں ایک تباہ حال قوم بنادئے گئے ہیں۔ آپ ان کے ذاتی حالات کا پتہ کیجئے ۔ آپ دیکھئے کہ وہ اور ان کی اولاد آج کس حال میں ہیں۔ آپ یقینی طور پر پائیں گے کہ ان میں سے ہر شخص پہلے سے سوگنا زیادہ بہتر ہو چکا ہے۔ میں ذاتی طور پر ان قائدین میں سے کئی افراد کو جانتا ہوں جو ۱۹۴۷ سے پہلے ایک معمولی خاندان سے تعلق رکھتے تھے آج وہ اور ان کے بچے اسی ملک میں ہر قسم کے مادی ساز و سامان کے ساتھ شاندار زندگی گزار رہے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ یہ کہنا کہ مسلمان آزادی کے بعد پستی میں ڈال دئے گئے ہیں، ایک قسم کی خلاف زمانہ بات (anachronic statement) ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آج ہم صنعتی دور (industrial age) میں ہیں۔ صنعت و تجارت کی ترقی نے کمائی کے بے حساب نئے طریقے پیدا کر دئے ہیں۔ موجودہ دور صنعت اور روزگار کے انفجار (explosion) کا دور ہے۔ اس کے بعد یہ

‹ Previous page Next page › Contents of September 1992 All issues

Printed page