مادی کامیابی
الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۲، صفحہ ۴۳
بالکل ناممکن ہو چکا ہے کہ کوئی قوم کسی دوسری قوم کی معاشی ترقی کو روک سکے۔ قدیم زرعی دور میں کسب معاش کے ذرائع بے حد محدود تھے۔ صرف چند سادہ قسم کے کاروبار تھے جن میں مشغول ہو کر کوئی شخص اپنے لئے مختصر آمدنی کر سکتا تھا۔ مگر صنعتی انقلاب نے کمائی کی صورتوں میں ناقابل بیان حد تک اضافہ کر دیا ہے۔ آج صنعت و حرفت کی اتنی زیادہ قسمیں ظہور میں آچکی ہیں کہ ملین اور بلین کے الفاظ بھی اس کی تعداد کو بتانے کے لئے ناکافی ہیں۔
صنعتی انقلاب کے دور میں روزگار کے پھیلاؤ کی بنا پر اب یہ سرے سے ممکن ہی نہیں رہا ہے کہ کوئی قوم یا حکومت کسی گروہ کو خوش حال بننے سے روک سکے۔ آج کسی شخص یا گروہ کی اپنی بے عملی یا نادانی تو اس کو محروم کر سکتی ہے، مگر کوئی خارجی طاقت اس کو محروم کرنے پر قادر نہیں۔ ایک تقابلی مثال اس معاملہ کو مزید واضح کرتی ہے۔ رومن ایمپائر جو آٹھویں صدی قبل مسیح میں شروع ہو کر پا نچویں صدی عیسوی میں ختم ہو گئی اور اس کی مشرقی شاخ (باز نطینی ایمپائر) جو ساتویں صدی عیسوی تک طاقت و رعالت میں باقی رہی ، اس سلطنت کے ایک ہزار سال سے زیادہ مدت میں ان کی پالیسی یہ تھی کہ ان کی ماتحت قومیں سائنسی علوم میں ترقی نہ کر سکیں۔ کیوں کہ سائنسی ترقی کو وہ اپنی سلطنت کے لئے خطرہ سمجھتے تھے۔ رومی حکمران اپنے اس منصوبہ میں کامیاب رہے اور ان کے طویل دور حکومت میں ان کی ماتحت قوموں کی ترقی نہ ہو سکی۔
اس کے برعکس بیسویں صدی کے وسط میں دوسری عالمی جنگ ہوئی۔ اس کے بعد امریکہ جاپان کے اوپر قابض ہو گیا۔ امریکہ نے بھی چاہا کہ وہ ہمیشہ کے لئے جاپان کو اپنا محکوم بنائے رہے۔ وہ وہاں ایسی کوئی ترقی نہ ہونے دے جو امریکہ کے لئے چیلنج کے ہم معنی بن جائے ۔ مگر امریکہ اپنے اس منصوبہ میں کامیاب نہ ہو سکا۔ صرف چالیس سال کی مدت میں جاپان ایک صنعتی اور اقتصادی دیو کی صورت میں ظاہر ہو گیا جو امریکہ کے لئے کمیونسٹ حکومتوں سے بھی زیادہ بڑا خطرہ تھا۔ اس فرق کی وجہ یہ ہے کہ رومن ایمپائر کو صنعتی انقلاب سے پہلے کام کرنے کا موقع ملا۔ اور امریکی ایمپائر کو صنعتی انقلاب کے بعد۔ صنعتی انقلاب سے پہلے ذرائع کی محدودیت کسی حکمران کو اس قسم کا موقع دے دیتی تھی کہ وہ ایک قوم کی ترقی کو روک سکے۔ مگر صنعتی انقلاب کے بعد ذرائع کی غیر معمولی کثرت نے اس قسم کے امکان کو آخری حد تک ختم کر دیا ہے۔ آج اگر کوئی حکومت کسی قوم کے اوپر ترقی کے
‹ Previous page Next page › Contents of September 1992 All issues