Al-Risala · October 1992 · page 39

سفرنامه ــ ۳

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۲، صفحہ ۳۹

(Nothing But the Truth) کے نام سے چھپی ہے۔ انھوں نے ۱۹۷۳ء میں ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ وہ اپنی سوانح عمری میں لکھتے ہیں کہ پانچ مہینہ تک انتظام میں وزیراعظم کی غیر قانونی مداخلت کے بعد میں پنشن لے کر ملازمت سے الگ ہو گیا تھا:

... he had retired on pension in January 1973 after five months on protest leave against Prime Minister Dona Mintoff’s illegal interference in the internal administration of the force. کسی نظام میں جب آدمی کی پوزیشن وہ ہو جائے جو مسٹر بنسینی کی ہو گئی تھی تو اس وقت مسئلہ خارجی نظام کا نہیں رہتا بلکہ خود اپنے ضمیر کا ہو جاتا ہے۔ ایسی حالت میں اپنے آپ کو بچانے کی تدبیر کرنا چاہئے۔ اس کے بعد نہ مصالحت درست ہے اور نہ بے فائدہ طور پر نظام سے ٹکرانا۔

۱۱ اکتوبر کی صبح کو ناشتہ میری واپسی تھی۔ اپنے کمرہ میں فجر کی نماز کے لئے کھڑا ہوا تو ایسا محسوس ہوا گویا میں حدیث کے الفاظ میں "صلاة مودع" پڑھ رہا ہوں۔ گویا کہ آج کا دن مالٹاسے نہیں بلکہ خود دنیا سے میری روانگی کا دن ہے جہاں خالق کائنات نے مجھ کو ایک مدت کے لئے بھیجا تھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ آخری روانگی کا دن میرے لئے آج مقدس ہے یا آج کے بعد۔ تاہم اس وقت کو آنا ہے اور وہ ضرور آکر رہے گا۔ اس کے بعد کس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا۔ یہ اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: واللہ لا ادری و اللہ لا ادری واللہ لا ادری و انا رسول الله ما يفعل بي ولا بكم ۔

"آخری لمحات" کے احساس کے تحت کلمہ شہادت میری زبان پر آگیا۔ میں نے کہا: اشهد ان لا اله الا الله واشهد ان محمد ا عبده ورسوله ۔ اس کلمہ کو ادا کرتے ہوئے مزید یہ احساس ابھرا کہ بہت سے نادان لوگ اس کلمہ کو کلا فخر سمجھتے ہیں۔ حالاں کہ در حقیقت وہ کلمہ عجز ہے۔ یہ خدا کی خدائی یا رسول کی رسالت کا صرف اقرار نہیں بلکہ اس کے مقابلہ میں اپنی حیثیت واقعی کا اعتراف بھی ہے۔ گویا ایک بندہ جب اس کلمہ کو اپنی زبان سے ادا کرتا ہے تو وہ کہہ رہا ہوتا ہے کہ خدایا تو خدا ہے، میں خدا نہیں ہوں۔ اور یہ کہ محمد اللہ کے رسول ہیں اور مجھے رسول کی حیثیت حاصل نہیں۔ توحید و رسالت کے اقرار کے ساتھ اپنی عبدیت کا یہ اعتراف جب تک اس میں شامل

‹ Previous page Next page › Contents of October 1992 All issues

Printed page