Al-Risala · October 1992 · page 46

خبرنامه اسلامی مرکز

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۲، صفحہ ۴۶

خبرنامه اسلامی مرکز

آل انڈیا ریڈیو نیشنل چینل، سے صدراسلامی مرکز کی ایک تقریر ، اجون ۱۹۹۲ کو نشر کی گئی۔ یہ "فکر مشرق" کے مستقل پروگرام کے تحت تھی اور اس کا عنوان تھا : مولاناروم ۔ ایک تعارف مدراس کے ایک تعلیم یافتہ کرسچین ڈاکٹر رم پوری جان ایڈوکیٹ تقابل مذہب پر مقالہ لکھ رہے ہیں ۔ اسلام کے بارہ میں ان کے کچھ سوالات تھے۔ اس سلسلہ میں وہ ۷اگست ۱۹۹۲ کو صدر اسلامی مرکز سے ملے اور اپنے سوالات کے جوابات معلوم کئے ۔ اللہ کے فضل سے وہ مطمئن ہوگئے۔ گودھرا کے اقبال حسین غلام نبی صاحب نے مطلع کیا ہے کہ وہ الرسالہ کے مضامین کا ترجمہ گجراتی زبان میں کر رہے ہیں۔ اور ان کو گجراتی اخبارات میں شائع کر رہے ہیں۔

اخبار نئی دنیا کے نمائندہ جناب صالح عبداللہ صاحب نے صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ اس انٹرویو کا موضوع بابری مسجد۔ رام جنم بھومی کا مسئلہ تھا۔ یہ انٹرویو نئی دنیا کے شمارہ ۷ - ۱۳ اگست ۱۹۹۲ میں شائع ہوا ہے۔ ایک صاحب لکھتے ہیں : الرسالہ ایک پرچہ نہیں بلکہ دین اسلام کی تبلیغ کا ایک شاندار ذریعہ ہے۔ آپ کی حیثیت ایک مبلغ کی ہے جو زمانہ حاضر میں قرآن کی روشنی میں زندگی کے پہلوؤں کو اجاگر کرکے صاف ستھرے اسلام لوگوں کے روبرو پیش کر رہا ہے (مسعود ادیب، ارقام) ایک خاتون لکھتی ہیں : کچھ عرصہ سے الرسالہ کا مطالعہ کر رہی ہوں۔ پرانے شمارے جتنے مل سکے جمع کئے ہیں اور بڑی بے صبری سے ان کو ختم کر رہی ہوں۔ اس تشنہ روح کو برسوں سے جس چیز کی تلاش تھی وہ راستہ آپ نے دکھایا ہے۔ آپ نے اسلام کا صحیح مزاج سمجھ کر جس انداز میں مسلمانوں کی رہنمائی کی ہے وہ قابل قدر ہے۔ آپ کے مضامین پڑھ کر روح کو عجیب سکون محسوس ہوتا ہے۔ دل میں گھر کر جاتی ہیں آپ کی باتیں ۔ اس مشن کو پورا کرنے کے لئے مجھ سے جو کچھ بھی ہو سکے ضرور کروں گی۔ پانچ پرچہ کی ایجنسی بھی چلانے کی کوشش کر رہی ہوں : ڈاکٹر انیس فاطمہ، جالنہ) نمبر ایک نظام الدین ویسٹ مارکیٹ نئی دہلی، میں الرسالہ بک سنٹر کے نام سے ایک کتابی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ یہاں الرسالہ مطبوعات کے علاوہ مختلف ملکی اور غیر ملکی اداروں کی چھپی ہوئی اسلامی کتابیں فراہم کرنے کا انتظام ہے۔ یہاں سے اردو، عربی، انگریزی ، ہندی زبانوں میں اسلامی کتابیں دستیاب ہیں

‹ Previous page Next page › Contents of October 1992 All issues

Printed page