سفر نامه - ۴۰
الرسالہ، نومبر ۱۹۹۲، صفحہ ۴
۱۲ اکتوبر کی صبح کو کئی عرب نوجوان میری قیام گاہ پر آگئے۔ دیر تک ان سے باتیں ہوتی رہیں ۔ گفتگو کا موضوع " اسلامی دعوت عصر حاضر میں " تھا۔ ایک عرب نوجوان نے "خیارکم فی الجاہلیة خیارکم فی الاسلام کی تفسیر پوچھی۔ میں نے کہا کہ اس دنیا میں تحویل (conversion) کا قانون رائج ہے۔ ابتدائی لوہا پر عمل کر کے اس کو اسٹیل بنایا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس کے اندر بالفعل وہ صفت پیدا ہو جاتی ہے جس کو قرآن میں بأس شدید کہا گیا ہے۔ مگر یہ بأس شدید لوہے پر عمل کر کے حاصل ہوگی مٹی یا لکڑی پر عمل کرکے آپ اس کو اسٹیل نہیں بنا سکتے۔
یہی معاملہ انسانوں کا ہے۔ جن لوگوں کے اندر قومی شخصیت موجود ہو انہیں کی تربیت کر کے ان کو اس قابل بنایا جاسکتا ہے کہ وہ بڑے بڑے کام کرسکیں۔ ضعیف شخصیت کے لوگوں پر عمل سے یہ فائدہ حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کے عربوں پر عمل کیا تو ان سے الطال کا ایک گروہ وجود میں آگیا۔ آپ نے مدینہ کے یہود پر عمل کیا مگر ان سے اس قسم کا کوئی گروہ نہ بن سکا۔ اسی طرح دور عباسیہ کے مسلمان شخصی کمزوری کا شکار ہو چکے تھے۔ اس لئے ہر قسم کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کے باوجود وہ اسلام کے قائد نہ بن سکے۔ تاتاری مفسد اور ظالم تھے۔ مگر جب وہ بدلے تو انہیں کے اندر سے وہ قوم ابھری جس نے صدیوں تک اسلام کی پاسبانی کی۔
موجودہ زمانہ کے مسلم اہلِ فکر کی کمزوری یہ ہے کہ وہ قوموں کے صرف "ظلم" کو دیکھ پاتے ہیں۔ ان کو قوموں کے اندر چھپے ہوئے امکانی اوصاف نظر نہیں آتے۔ اس لئے بے شمار کوششوں کے باوجود وہ ایسا نہ کرسکے کہ دوبارہ اسلام کی علمبرداری کرنے کے لئے کوئی طاقت ور گروہ وجود میں لاسکیں۔ ۱۳ اکتوبر کو فجر کی نماز جدید مصر میں مسجد یوسف الصحابی (میدان الحجاز ) میں پڑھی۔ نماز کے بعد اکثر نمازی مسجد میں بیٹھ گئے اور قرآن کے نسخے لے کر ہلکی آواز میں پڑھنے لگے۔ مصریوں میں ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ بڑے ذوق و شوق سے قرآن کی تلاوت کرتے ہیں۔ قومی اعتبار سے غالباً یہ بات سب سے زیادہ مصر کے اندر پائی جاتی ہے۔ غالباً اسی لئے کہا گیا ہے کہ نزل القرآن فی الحجاز و قری في مصر - مسجد کے اندر جس جگہ اس مضمون کی تختی دیوار پر لگی ہوئی تھی ــــ تنبیہ : ضع حذاءك وأمتعتك أمامك ( اپنا جوتا اور اپنا سامان اپنے سامنے رکھئے قاہرہ کی کئی مسجد میں میں نے نماز
‹ Previous page Next page › Contents of November 1992 All issues