Al-Risala · December 1992 · page 44

S. Arabia cuts off oil supply to Jordan

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۲، صفحہ ۴۴

انسان کے لئے اللہ تعالیٰ نے شاہانہ معاملہ فرمایا ہے۔ جو لوگ اس عطیہ الہی کا حقیقی احساس کر کے اس چیز کا ثبوت دے سکیں جس کو حمد اور شکر کہا گیا ہے، ایسے لوگوں کے ساتھ آخرت میں بھی شاہانہ معاملہ کیا جائے گا، جیسا کہ قرآن میں ارشاد ہوا ہے : وإذا رأيت ثم رأيت نعيماً وملكاً كبيرا یہاں جو لوگ جمع تھے، ان کی بہت بڑی تعداد بچوں کو مجھ کو جانتی تھی، اس لئے اکثر ان سے مختلف موضوعات پر گفتگو ہوتی رہتی تھی۔ تاہم جس موضوع پر سب سے زیادہ گفتگو ہوئی وہ یہ تھا کہ اسلام کے احیاء کے لئے موجودہ زمانہ میں، ہمیں کیاکام کرنا ہے۔

جن لوگوں کو عالم اسلام کے تعلیم یافتہ لوگوں کا تجربہ ہے، وہ جانتے ہیں کہ موجودہ زمانہ کے تعلیم یافتہ مسلمانوں کی بیشتر تعداد " تغییر نظام " کی اصطلاح میں سوچتی ہے۔ جمال الدین افغانی، سید قطب، آیات اللہ خمینی، اقبال اور ابو الاعلیٰ مودودی وغیرہ کا طرزفکرزیادہ تر لوگوں کے ذہنوں پر چھایا ہوا ہے۔ چنانچہ یہ لوگ اسلامی کام کا مطلب یہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکومتی نظام کو توڑ کر اقتدار پر قبضہ کیا جائے ۔ اس کے بغیر اسلام کو زندہ نہیں کیا جا سکتا۔ میں نے ہر مجلس میں اس نقطہ نظر کی مکمل تردید کی۔ میں نے کہا کہ تغییر نظام" کا نظریہ کوئی نظریہ نہیں ، یہ صرف رد فعل ہے۔ ایک عرب انجینئر نے بتایا کہ ہمارے ملک میں ۱۹۸۸ میں پیٹرولیم انجینئرنگ پر ایک سیمینار ہوا۔ اس میں یورپی ملکوں کے لوگ بھی بلائے گئے تھے ۔ ان میں سے ایک ڈاکٹر بر نر کیمبل (BurnerCampbel) تھے جو ایل پی جی (Liquified petroleum gas) کے ماہر تھے۔ ان کو میں نے آپ کی کتاب ” گا ڈار ائزز" " پڑھنے کے لئے دی۔ اس کو پڑھنے کے بعد انھوں نے گہرا اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ جانا کہ اگر زمین پر کوئی مذہب واقعتامنطقی مذہب (Logicalreligion) ہے تو وہ اسلام ہی ہو سکتا ہے۔ اور اگر کبھی مستقبل میں میں نے اپنا مذہب بدلنے کا فیصلہ کیا تو میں اسلام کا انتخاب کروں گا۔ انھوں نے گا ڈار ائزز کے بارہ میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا :

Even English speaking scientists in the west can not write such a book on this subject. اسلامی مرکز کی انگریزی مطبوعات کے سلسلہ میں اور بھی کئی لوگوں نے اعلیٰ تاثر کا اظہار کیا۔

‹ Previous page Next page › Contents of December 1992 All issues

Printed page