S. Arabia cuts off oil supply to Jordan
الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۲، صفحہ ۴۵
کانفرنس میں ایک صاحب لندن سے آئے تھے۔ انھوں نے ایک مجلس میں خلیج کے مسئلہ کا ذکر کیا۔ وہ پرجوش طور پر صدام حسین کی وکالت کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اس معاملہ میں بیشتر مسلمان صدام حسین کے حامی ہیں۔ جو لوگ مخالف ہیں وہ وہی لوگ ہیں جن کو سعودی عرب سے پیسہ ملتا ہے میں نے کہا کہ تنقید کا یہ طریقہ صحیح نہیں۔ جو حضرات صدام حسین کے حامی ہیں ان کے متعلق اگر یہ کہا جائے کہ ان کو عراق سے پیسہ ملتا ہے تو آپ اس کا کیا جواب دیں گے۔
میں نے کہا کہ صدام حسین کو اگر حملہ کرنا تھا تو انھوں نے اسرائیل پر حملہ کیوں نہیں کیا۔ کویت پر کیوں حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں لندن میں عراق کے سفیر سے ملا تھا۔ میں نے پوچھا کہ آپ نے کویت پر کیوں حملہ کیا۔ سفیر نے کہا کہ اصل میں تو ہم اسرائیل پر حملہ کرنا چاہتے تھے، ہم نے سعودی عرب اور کویت سے کہا کہ اس معاملہ میں ہمارا ساتھ دو، مگر وہ ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہوئے، اس لئے ہم کو ایسا کرنا پڑا۔ میں نے کہا کہ آپ کو سفیر عراق سے پوچھنا چاہئے تھا کہ جب آپ نے سعودی عرب اور کویت کی حمایت کے بغیر ایران اور کویت پر حملہ کر دیا تو اسی طرح آپ ان کی حمایت کے بغیر اسرائیل پر بھی حملہ کر سکتے تھے۔
پھر انھوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ عراقی سفیر کے بیان کے مطابق، عراق کو یہ خطرہ تھا کہ جب وہ اسرائیل پر حملہ کرے گا تو امریکہ کی فوجیں خلیج میں عراق کے خلاف آ جائیں گی۔ میں نے کہا کہ آپ کو عراقی سفیر سے دوبارہ کہنا چاہئے تھا کہ امریکی فوج تو کویت پر حملہ کی صورت میں بھی کل طور پر خلیج میں آگئی ہے۔ پھر جس طرح کویت پر حملہ کے وقت آپ نے امریکی فوج کی پروا نہیں کی، اسی طرح آپ اسرائیل پر حملہ کے وقت بھی امریکی فوج کی آمد سے بے پروا ہو کر اسرائیل کے خلاف اپنی فوجی کارروائی کر سکتے تھے۔
یہ ایک مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کی سوچ کتنی زیادہ سطحی ہو گئی ہے اور مسلمانوں کے لیڈر کس طرح مسلمانوں کی کم فہمی کا استغلال کر رہے ہیں۔ ۲ اگست ۱۹۹۰ کو صدام حسین نے کویت پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کر لیا۔ اس کے بعد مسلمانوں کے مزاج کا جو پہلو سامنے آیا ہے وہ نہایت عجیب ہے۔ سنجیدہ اور سمجھ دار مسلمانوں کی ایک اقلیت نے اس کو صدام حسین کی جارحیت قرار دیا اور کھل کر اس کی مذمت کی۔ مگر دنیا بھر میں عام
‹ Previous page Next page › Contents of December 1992 All issues