سرکولیشن منیجر
الرسالہ، فروری ۱۹۹۲، صفحہ ۲۱
اللہ تعالیٰ نے اہل اسلام کے لئے دعوت کو ابدی طور پر مفتاح عظیم بنا دیا ہے۔ اسلامی تاریخ کے دور اول میں مسلمانوں کو جو کچھ حاصل ہوا، دعوت کے ذریعہ حاصل ہوا۔ آج بھی انھیں جو کچھ ملے گا ، دعوت کے ذریعہ ملے گا۔
مزید یہ کہ یہ مفتاح عظیم موجودہ زمانہ میں مفتاح اعظم بن چکی ہے۔ رسول اور اصحاب رسول کے ذریعہ عالمی تاریخ میں جو انقلاب آیا اور جس کے اثرات آج تک جاری ہیں ، اس نے دعوت کے عمل کو ہمیشہ سے زیادہ آسان اور ہمیشہ سے زیادہ طاقت ور بنا دیا ہے۔ موجودہ زمانہ میں صرف یہ نہیں ہوا ہے کہ جدید وسائل اعلام نے دعوت کی اشاعت و توسیع کے نئے دروازے کھول دئے ہیں ۔ اس سے بھی زیادہ بڑی بات یہ ہے کہ علوم کے ارتقاء اور سائنسی تحقیقات نے اسلام کی حقانیت کو مزید ثابت شدہ بنادیا ہے۔ آج اسلام کی صداقت خالص عقلی سطح پر ایک مسلمہ صداقت بن چکی ہے۔ ہمارے اسلاف نے جو کام "عسر"کے کے حالات میں کیا ، اب وقت آگیا ہے کہ اس کام کو "یسر" کے حالات میں انجام دیا جائے ۔
دعوت اہل اسلام کے لئے شاہ کلید ہے، مگر وہ شاہ کلید اس وقت ہے جب کہ اس کو اس کے تمام آداب و شرائط کے ساتھ انجام دیا جائے۔
روزہ نمبر ایجینسی اپنی مزید تعداد سے فوراً مطلع فرمائیں۔
سرکولیشن منیجر
‹ Previous page Next page › Contents of February 1992 All issues