نئے خون کی ضرورت
الرسالہ، فروری ۱۹۹۲، صفحہ ۲۴
میں نیا پانی ملا کر انھیں رواں بنا دیا جائے۔ اس کے بعد ان کی کثافت اپنے آپ ختم ہو جائے گی۔ دعوت کا عمل اسی مقصد کو پورا کرتا ہے۔ دعوت کے ذریعہ دوسری قوموں سے نئے اور جاندار افراد اسلام قبول کر کے مسلمانوں کی صف میں شامل ہوتے رہتے ہیں۔ اس طرح بار بار نئے خون کے ملنے سے مسلمانوں میں زندگی باقی رہتی ہے۔ مگر صدیوں سے مسلمانوں میں دعوتی عمل بند ہے۔ ان کے پرانے خون میں نیا خون آکر شامل نہیں ہو رہا ہے۔ یہی اصل وجہ ہے اس صورت حال کی جس کا ذکر اوپر چند اصحاب کے حوالے سے کیا گیا۔
دعوت الی اللہ کا کام مسلمانوں کے لئے بیک وقت دو فائدوں کا حامل ہے۔ ایک طرف وہ امت محمدی کی حیثیت سے اپنی عمومی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہے۔ اسی کے ساتھ یہی عمل اس بات کا ضامن بھی ہے کہ مسلمان ہمیشہ ایک زندہ اور طاقت ور قوم بنے رہیں۔ الریانڈ کیسٹ - ارکانِ اسلام سیٹ اس وقت ارکانِ اسلام کے نام سے کیسٹوں کا ایک سیٹ زیر تیاری ہے۔ جس کی ترتیب حسب ذیل ہے۔ ۱- حقیقتِ ایمان ۲- حقیقتِ نماز ۳- حقیقت روزہ ۴- حقیقتِ زکاة ۵- حقیقتِ حج ایمان کے موضوع پر ابتدا رہی میں ایک کیسٹ تیار کیا جا چکا ہے۔ اب بقیہ چار موضوعات پر علاحدہ علاحدہ کیسٹ بنائے جارہے ہیں جن میں عام فہم انداز میں اسلامی عبادات کی حقیقت اور ان کے تربیتی پہلو پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ پورا سیٹ جلد ہی تیار ہو جائے گا۔ ہدیہ فی کیسٹ ۲۵ روپیہ - ہدیہ فی سیٹ ۱۱۰ روپیہ AL-RISALA CASSETTE C-29 Nizamuddin West New Delhi 110 013
‹ Previous page Next page › Contents of February 1992 All issues