The largest national debt is that of the US
الرسالہ، فروری ۱۹۹۲، صفحہ ۳۸
The country with the largest GNP is the US, reaching nearly $ 4,000 billion in 1986. لینا اور دینا اس دنیا میں نسبتی مقدار کا نام ہے۔ اگر آپ دنیا سے زیادہ لے رہے ہوں مگر دینے کے معاملہ میں اس سے بھی زیادہ دے رہے ہوں تو آپ لوگوں کی نظر میں دینے والے ہی سمجھے جائیں گے۔
مشہور کتاب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈس (Guinness Book of World Records) کا نام میں نے سنا تھا مگر اس کو دیکھا یا پڑھا نہیں تھا۔ وہ کتاب مجھ کو یہاں ملی۔ اس کا کافی حصہ دیکھا۔ میرے سامنے اس کا ۱۹۸۷ کا ایڈیشن ہے۔ انڈکس وغیرہ کو شامل کرتے ہوئے اس کے تقریباً ۷۰۰ صفحات ہیں۔ یہ کتاب کئی آدمیوں نے مل کر تیار کی ہے۔ دیباچہ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کتاب پہلی بار امریکہ سے ۱۹۵۶ میں شائع ہوئی۔ چھپتے ہی وہ بہت زیادہ بکنے والی کتابوں (best-sellers) میں نمبر ایک کتاب بن گئی۔ ۲۵ زبانوں میں وہ ۱۹۸۷ء تک ۲۲۰ بار چھپ چکی تھی۔ جن زبانوں میں اس کے ترجمے ہوئے ہیں، ان میں عربی اور ہندی زبانیں بھی شامل ہیں۔
اس کتاب میں ہر قسم کی غیر معمولی چیزوں کا ذکر ہے۔ مثلاً سب سے لمبا آدمی، سب سے اونچا پہاڑ ، سب سے پر انا درخت ، سب سے لمبا یا سب سے چھوٹا دریا ، سب سے بڑا آئس برگ و غیرہ۔ یہ کتاب گو یا ریکارڈ توڑ چیزوں (Record breakers) کی قاموس ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ کتاب چھپی تو وہ خود ریکارڈ توڑنے کی ایک مثال ہوگئی۔ ۱۹۸۶ تک عالمی سطح پر ۵۳ ملین کتابیں فروخت ہوچکی تھیں۔ یہ تعداد اتنی زیادہ ہے کہ اگر ان کو ایک کے اوپر ایک رکھا جائے تو ان سے ۱۱۸ ڈھیر ایسے بن سکتے ہیں جن میں سے ہر ایک کی اونچائی ماونٹ ایورسٹ کے برابر ہو۔ جبکہ ماونٹ ساڑھے پانچ میل اونچا ہے۔
کتاب کے الفاظ میں اپنجھنے میں ڈالنے والے واقعات (amazing facts) کے اس مجموعہ کو اتنی زیادہ مقبولیت کیوں حاصل ہوئی۔ اس پر غور کرتے ہوئے میری سمجھ میں آیا کہ انسان کی فطرت میں پیدائشی طور پر سب سے زیادہ طاقتور احساس یہی اچنبھا (amazement)
‹ Previous page Next page › Contents of February 1992 All issues