Al-Risala · February 1992 · page 45

Mohammad: Leader of the Arabs

الرسالہ، فروری ۱۹۹۲، صفحہ ۴۵

مکہ کے انگریزی پرچہ مسلم ورلڈ لیگ جرنل (جولائی۔ اگست 1990) نے امام وارث دین محمد کا ایک انٹرویو چھاپا تھا۔ اس کا ایک سوال و جواب یہ تھا:

Q. What are the deficiencies of American Muslims today. A. Our main deficiency in America is the need for materials. Other religions in America mainly depend on their literature. So our main deficiency is that we need much more excellent literature for doing an excellent job of Dawah in the United States. (47-48)

پوچھا گیا کہ دعوت کے کام کے سلسلہ میں آج امری مسلمانوں کی بنیادی کمی کیا ہے۔ انھوں نے جواب دیا کہ امریکہ میں ہماری بنیادی کمی کی سامان کی ضرورت ہے۔ امریکہ میں دوسرے مذاہب اپنی تبلیغ کے لئے زیادہ لٹریچر پر انحصار کرتے ہیں۔ اس لئے ہماری بنیادی کمی یہ ہے کہ ہم زیادہ اعلیٰ قسم کے دعوتی لٹریچر کے ضرورت مند ہیں۔ تاکہ ہم امریکہ میں زیادہ اعلیٰ پیمانہ پر دعوتی کام کر سکیں۔ یہاں یہ سوال ہے کہ مسلمانوں میں ہزاروں کی تعداد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ ہیں۔ پھر کیا وجہ ہے کہ ابھی تک انگریزی میں اعلیٰ قسم کی دعوتی کتابیں تیار نہ ہو سکیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے تمام علماء اور دانش ور نفرت مغرب یا نفرت امریکہ میں جی رہے ہیں۔ ایسی حالت میں ان کے لئے نا ممکن ہے کہ وہ اہل مغرب کے لئے اعلیٰ دعوتی لٹریچر تیار کر سکیں۔ دعوتی کلام کے لئے محبت بھرا دل درکار ہے نہ نفرت بھر ادل۔

امریکہ کے سفر میں میری ملاقات ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ مسلمان سے ہوئی۔ وہ دین سے بھی واقف تھے اور اسی کے ساتھ انگریزی کی اچھی صلاحیت رکھتے تھے۔ گفتگو کے دوران انھوں نے امریکہ کے خلاف سخت نفرت کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ" امریکہ اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے؛ یہ میرے نزدیک سرا سر غیر داعیانہ مزاج ہے ، اور غیر داعیانہ مزاج کے ساتھ کبھی داعیانہ لٹریچر تیار نہیں کیا جا سکتا۔

امریکہ کے زمانہ قیام میں عام ملاقاتوں کے علاوہ متعدد بار اجتماعی خطاب کا موقع ملا۔ یہ خطابات زیادہ تر تذکیری نوعیت کے تھے۔ میں نے ان خطابات میں آخرت پسندانہ مزاج، اتحاد اور دعوت کی اہمیت پر زور دیا ان خطابات کا ایک نقشہ اگلے صفحہ پر درج کیا جاتا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 1992 All issues

Printed page