امریکہ کے زمانۂ قیام میں
الرسالہ، فروری ۱۹۹۲، صفحہ ۴۷
خبرنامہ اسلامی مرکز ۷۸
۱ صدر اسلامی مرکز نے اکتوبر ۱۹۹۱ میں روم، مالٹا، قاہرہ کا دورہ کیا۔ لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور مختلف اجتماعات میں اسلام کی تعلیمات پیش کیں۔ اس کی رپورٹ انشاء اللہ روداد سفر کے تحت الرسالہ میں شائع کر دی جائے گی۔
۲ یکم ستمبر ۱۹۹۱ کو گول مارکیٹ نئی دہلی میں اجتماع ہوا۔ صدر اسلامی مرکز نے اس موقع پر صبر و اعراض کی اہمیت" کے موضوع پر ڈیڑھ گھنٹہ خطاب کیا۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں صبر و اعراض کی اہمیت بتائی گئی۔
۳ لاہور کے دینی حلقوں کی دعوت پر ستمبر ۱۹۹۱ میں صدر اسلامی مرکز نے لاہور کا سفر کیا۔ وہاں ایک ہفتہ کے قیام میں خطاب اور ملاقاتوں کے کئی پروگرام ہوئے۔ اس کی تفصیل انشاء اللہ سفر نامہ کے تحت شائع کر دی جائے گی۔
۴ نئی دہلی کے ایگنل اسکول (Fr. Agnel School) میں ۲۰ نومبر ۱۹۹۱ کو اسکول کی سالانہ تقریب ہوئی۔ وسیع ہال میں کئی ہزار کی تعداد میں چھوٹے اور بڑے مختلف مذہب کے لوگ جمع ہوئے۔ اسکول کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اجتماع سے خطاب کیا۔ خطاب کا موضوع تھا : امن کے قیام میں مذہب کا حصہ۔
۵ امریکہ کے یونی فیکیشن چرچ اور پونہ کے ڈی ناہلی کالج کے تعاون سے پونہ میں نومبر ۱۹۹۱ میں مختلف مذاہب کی کانفرنس ہوئی۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کی روداد انشاء اللہ سفر نامہ کے تحت شائع کر دی جائے گی۔
۶ ہندی ہفتہ وار پانچ جنیہ کے نمائندہ مسٹر سبھاش چندر سنگھ نے ۷ انومبر ۱۹۹۱ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو نیشنلزم اور کمیونلزم سے متعلق تھا۔ ان کے تمام سوالات کا جواب اسلام کی روشنی میں دیا گیا۔
۷ نومبر ۱۹۹۱ میں صدر اسلامی مرکز نے بمبئی اور شولاپور کا دورہ کیا۔ لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور خطابات کے پروگرام میں شرکت کی۔ اس کی تفصیلی روداد انشاء اللہ سفر نامہ کے تحت شائع کر دی جائے گی۔
‹ Previous page Next page › Contents of February 1992 All issues