Flying in winter still hazardous
الرسالہ، فروری ۱۹۹۳، صفحہ ۴۸
اس طرح اس کا پیغام وسیع تر حلقہ میں پہنچ رہا ہے۔
آکاش وانی ناگپور نے صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر ۲۵ نومبر ۱۹۹۲ء کو نشر کی۔ اس تقریر کا عنوان تھا: ترقی کاراز۔ دس منٹ کی اس تقریر میں بتایا گیا تھا کہ اس دنیا میں کوئی فرد یا قوم اس وقت ترقی کر سکتا ہے جب کہ وہ اعراض کے اصول پر عمل کرے۔ اس کے بغیر اس کا سفر تباہی کے گڑھے کے سوا کہیں اور نہیں پہنچ سکتا۔
الرسالہ فورم کی شکل میں ایک ملی فورم کی تشکیل ہو چکی ہے۔ فورم کی طرف سے یہ اپیل جاری کی گئی ہے کہ ہر جگہ کے تعمیر پسند مسلمان "الرسالہ فورم" کی صورت میں اپنا مقامی حلقہ بنائیں اور مثبت تعمیری انداز میں ملی مسائل کے حل کی تدبیر اختیار کریں۔ اس سلسلہ میں ضروری ہدایات اور مشورہ مرکز سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ترنم روحی صاحبہ آونسول سے لکھتی ہیں: ماہنامہ الرسالہ پابندی سے مطالعہ کر رہی ہوں۔ میری ایک غیر مسلم سہیلی دار جنگ میں رہتی ہیں۔ ان کی زبان بنگلہ ہے۔ میں ہر مہینہ الرسالہ کے کچھ مضامین بنگلہ میں ترجمہ کر کے ان کے پاس بھیجتی ہوں۔ اس سے وہ کافی متاثر ہیں۔ براہ وہ بنگلہ شدہ مضامین کا شدت سے انتظار کرتی ہیں۔ اس سے الرسالہ کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ صدر اسلامی مرکز نے اردو سماچار کی دعوت پر ناگپور کا سفر کیا۔ چند روزہ قیام میں وہاں مختلف اجتماعات میں خطاب کیا اور لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس کی رو داد انشا اللہ سفر نامہ کے تحت شائع کر دی جائے گی۔
۳ دسمبر اور ۱۰ دسمبر ۱۹۹۲ء کو آل انڈیا ریڈیو سے دو تقریریں نشر کیں۔ ایک تقریر کا عنوان تھا: حوصلہ مندی۔ اور دوسری تقریر کا عنوان تھا : حقیقت پسندی۔ دونوں تقریروں میں زندگی کی تعمیر سے متعلق سبق آموز باتیں پیش کی گئیں۔ یہ تقریریں آئندہ الرسالہ میں شائع کر دی جائیں گی۔
لاہور سے مولانا صدیق شاہ بخاری ایک خط میں لکھتے ہیں: عرصہ سے آپ کی تحریروں کا قاری ہوں۔ اور اس کو پڑھ کر اللہ کی حمد و شکر کرتا ہوں۔ ہم چند دوست یہاں جامعہ المحرم کے نام سے ایک تعلیمی ادارہ تشکیل دے رہے ہیں۔ اس کا بنیادی آئیڈیا آپ کی تحریروں سے
‹ Previous page Next page › Contents of February 1993 All issues