Al-Risala · February 1993 · page 47

Flying in winter still hazardous

الرسالہ، فروری ۱۹۹۳، صفحہ ۴۷

خبر نامہ اسلامی مرکز ۸۶

اجتماع کے پروگرام کے تحت صدر اسلامی مرکز نے بھوپال کا سفر کیا۔ ۲۲ اکتوبر سے ۲۸ اکتوبر تک کے درمیان وہاں متعدد خطابات ہوئے اور سوال و جواب کی شکل میں لوگوں سے گفتگویں ہوئیں۔ اس کی روداد" اجتماع نومبر" میں دیکھی جاسکتی ہے۔ بھوپال کے اجتماع کی مکمل روداد انشا اللہ اجتماع نمبر کی صورت میں آئندہ الرسالہ میں شائع کی جائے گی۔ الرسالہ کو اللہ کے فضل سے یہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے کہ جو شخص بھی اس کا ایک دو شمارہ پڑھتا ہے وہ اس کا مستقل قاری بن جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں ہم کو روزانہ خطوط ملتے رہتے ہیں۔ ایک مفصل خط کی دو سطریں یہ ہیں:

I have gone through a few issues of Al-Risala and wish to subscribe. Please send me the details of your yearly subscription. (Avinash Bodhankar, Director, Copewatch Foundation, Pune). گول مارکٹ دہلی میں تعلیم یافتہ اصحاب کے ایک اجتماع میں درس دیا گیا۔ قرآن وسنت کی روشنی میں یہ بتایا گیا کہ اسلام میں مایوسی کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ اہل اسلام کے لئے ہر حالت امید کی حالت ہے۔

۲۸ اکتوبر ۱۹۹۲ کو اسلامک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ایک اجتماع میں تقریر کی گئی۔ تقریر کا موضوع تھا ؛ اسلامی دعوت کے جدید امکانات۔ تقریر کے آخر میں سوال و جواب ہوا۔ یہ پروگرام تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک رہا۔ اس تقریر کا آڈیو ٹیپ اسلامی مرکز میں موجود ہے۔ یکم نومبر ۱۹۹۲ کو نیو فرینڈز کالونی (نئی دہلی) میں ایک اجتماع ہوا جس میں حدیث کا درس دیا گیا۔ ان حدیثوں کا تعلق زیادہ تر اخلاقیات اور حقوق العباد سے تھا ۔ درس کے بعد سوال و جواب کا پروگرام ہوا۔ اس درس کا آڈیو ٹیپ مرکز میں موجود ہے۔

نرنگاری مشن کے انگریزی ماہنامہ سنت نرنگاری (نومبر ۱۹۹۲) نے انگریزی الرسالہ کا ایک مضمون (The Precipice) نقل کیا ہے۔ اس مضمون میں حیات دنیا کے مقابلہ میں حیات آخرت کی اہمیت بتائی گئی ہے۔ اکثر جرائد الرسالہ کے مضامین چھاپتے رہتے ہیں اور

‹ Previous page Next page › Contents of February 1993 All issues

Printed page