Al-Risala · February 1993 · page 49

Flying in winter still hazardous

الرسالہ، فروری ۱۹۹۳، صفحہ ۴۹

ہی ماخوذ ہے۔ ایسے اداروں کے قیام کی خبریں مختلف مقامات سے موصول ہورہی ہیں۔ الرسالہ کے ایک قاری نے اطلاع دی ہے کہ وہ "اسلامک انفارمیشن سروس" کے نام سے ایک سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ وہ اپنے ٹیلیفون نمبر کے ساتھ اخباروں میں اس مضمون کا اشتہار شائع کر رہے ہیں کہ جو لوگ اسلام پر معلومات یا لٹریچر چاہتے ہوں وہ ٹیلیفون پر مطلع کریں۔ ان کو مطلوبہ چیز فراہم کر دی جائے گی۔ یہ سلسلہ ہر شہر میں قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ الرسالہ انگریزی کے شمارہ جولائی ۱۹۹۲ میں "سوشل جسٹس ان اسلام" کے نام سے ایک مقالہ شائع ہوا تھا۔ جناب ایم ٹی خان صاحب نے پٹنہ سے اطلاع دی ہے کہ انھوں نے اس مقالہ کی کاپیاں تیار کائیں اور ان کو عدالت کے لوگوں میں اور قانون دان حلقہ میں تقسیم کیا۔ اسی طرح مختلف مقامات پر لوگ اردو، انگریزی، ہندی کے مضامین فوٹو کاپی کر کے تقسیم کرتے ہیں۔

بمبئی سے جناب فاروق فیصل صاحب نے خبر دی ہے کہ محترمہ بیگم ڈاکٹر نانک کی رہنمائی میں وہاں حلقہ خواتین قائم کیا گیا ہے اور الرسالہ فورم کے مقاصد کے تحت خواتین میں کام کا نقشہ بنایا گیا ہے۔ اس طرح کی خبریں دوسرے مقامات سے بھی مل رہی ہیں۔

محمد ابوطالب رحمانی صاحب (بنگلور) لکھتے ہیں کہ میں الرسالہ کے مشن کو اس طرح پھیلا رہا ہوں کہ اپنے بعض دوستوں کو اس کا ممبر بنایا ہے۔ اسی طرح میں اپنے تمام دوستوں کو الرسالہ کا قاری یا اس کا مستقل ممبر بنانا چاہتا ہوں۔ یہ ایک فطری اور صحیح طریقہ ہے۔ اسی طرح الرسالہ سے اتفاق رکھنے والے تمام لوگوں کو اپنے اپنے حلقہ احباب میں الرسالہ کی اشاعت کرنا چاہئے۔ "پیغمبر انقلاب" زیر مطالعہ ہے۔ میری ناقص نظر اور مطالعہ میں دعوتی نقطہ نظر سے سیرت پر یہ پہلی کتاب ہے۔ عربی کا وسیع ذخیرہ و واقعات کا مجموعہ ہے تو اردو اور انگریزی وغیرہ میں لکھی گئی کتابیں خود مؤلف کے کسی خاص نقطہ نظر کی حامل۔ لیکن رسولِ انقلاب کی سیرت، انقلابی دعوت کو اجاگر کرنے کے لئے شاید اللہ رب العزت نے صرف آپ کو توفیق دی۔ اللہ آپ کو اس کا بہتر سے بہتر بدلہ ضرور نصیب فرمائے گا (ظفر ندوی، پرکھنی)

"علما اور دور جدید" اب انشاء اللہ مئی ۱۹۹۳ میں شائع ہوگا۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 1993 All issues

Printed page