سفر نامه ۔ ۲
الرسالہ، مارچ ۱۹۹۳، صفحہ ۳۶
کی ہر چیز کمال سے کم ہے۔ کمال (perfect) کا حصول صرف آخرت میں ممکن ہوگا۔ چنانچہ میں اپنے آپ کو دنیا پر راضی نہ کر سکا۔ تقلیدی مذہب انسانی ملاوٹوں کا مذہب ہے۔ سچا مذہب فکری اعتبار سے کامل ہوتا ہے۔ مگر انسانی ملاوٹ نے تقلیدی مذہب کو کمال سے کم بنا دیا ہے۔ چنانچہ میں اس پر بھی راضی نہ ہو سکا ۔ اس کے بعد اللہ کی توفیق سے میں نے اس دین کو دریافت کیا جو ابتدا پیغمبر پر اترا تھا اور پوری طرح کمال کی صفت رکھتا تھا۔ اس دریافت نے میرے لئے زندگی کو ممکن بنا دیا۔
۳۰ ستمبر کی شام کو لیبیا کا ایک زرعی فارم ( (المزرعۃ) ) دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ یہ طرابلس شہر سے ۳۰ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ فارم کے پرسکون ماحول میں چند گھنٹے گزارے۔ لیبیا کی زمین نہایت زرخیز ہے۔ مگر یہاں کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ یہاں پانی کی وہ فراوانی نہیں ہے جو ہندوستان میں ہے۔ یہاں کی زمین میں ہر قسم کی عمدہ فصل اگانے کی صلاحیت ہے۔ بشرطیکہ پانی وافر مقدار میں ملنے لگے۔
دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ لیبیا میں کچھ زرعی بیماریاں پھیل گئی ہیں ۔ یہ خاص طرح کے کیڑے ہیں جو ہوا میں سفر کر کے ادھر سے اُدھر پہنچتے رہتے ہوں۔ وہ درخت کی لکڑی کے اندر گھس جاتے ہیں اور اس کو کھاتے رہتے ہیں یہاں تک کہ درخت سوکھ جاتا ہے۔ میں نے یہاں کئی درخت دیکھے جو جزئی یا کلی طور پر سوکھ گئے تھے۔ ایک مغربی ماہر نے ان کیڑوں کو ختم کرنے کا منصوبہ دیا ہے۔ مگر اس پر عملدرآمد کے لئے ایک سو ملین ڈالر کی ضرورت ہوگی۔
تاہم بعض درختوں پر ان کیڑوں کا بالکل اثر نہیں ہوتا۔ مثلاً فارم کے اندر کھجور کے چھوٹے بڑے درخت تھے۔ مگر وہ مکمل طور پر سر سبز وشاداب تھے۔ یہ بھی اللہ تعالیٰ کی ایک نشانی ہے جو بتاتی ہے کہ اخلاقی اور دینی بیماریاں صرف ان لوگوں کو نقصان پہنچاتی ہیں جو ان سے متاثر ہونے کا مزاج رکھتے ہیں۔ جن کے اندر تاثر کا مزاج نہ ہو وہ اخلاقی بیماریوں کے ہجوم میں بھی اس سے محفوظ رہیں گے۔ ایک مجلس میں گفتگو کرتے ہوئے میں نے کہا کہ جو لوگ اسلام کی تشریح سیاسی انقلاب کی اصطلاحوں میں کرتے ہیں، انھوں نے بہت بڑی جسارت کی ہے۔ انھوں نے بطور خود اللہ کے منصوبہ کو بدلنے کی کوشش کی ہے۔ اللہ کے منصوبہ کے مطابق ، یہ دنیا پوری کی پوری دار الامتحان ہے۔ ایک شخص گھر میں ہو یا بازار میں ، تنہا ہو یا دوسروں کے ساتھ ہو۔ وہ عام انسان کی حیثیت میں ہو یا وہ
‹ Previous page Next page › Contents of March 1993 All issues