انسان کی بے بسی
الرسالہ، اپریل ۱۹۹۳، صفحہ ۱۲
انسان کی بے بسی
ٹائم میگزین (۲۴ اگست ۱۹۹۲) کی کور اسٹوری صدر امریکہ جارج بش کے بارے میں ہے۔ اس کے صفحہ ۲۰ پر جارج بش کی ایک تصویر ہے۔ اس تصویر میں صدر امریکہ اپنے ایک ہاتھ اپنا سر پکڑے ہوئے ہیں۔ چہرے سے پر فکر مندی کے آثار ہیں۔ تصویر کے نیچے لکھا ہوا ہے کہ بش ذہنی طور پر ختم نظر آتے ہیں :
Explaining his woes with a terse answer, “the economy”, Bush seemed intellectually spent. اس شمارہ میں ایک خصوصی انٹرویو بھی شامل ہے جو ٹائم کے نمائندہ مائیکل کریمر اور ہنری مولر۔ مرتب کیا تھا، اس انٹرویو کا ایک سوال و جواب یہ ہے :
When you lie awake at night thinking about the crises that have perhaps not yet occurred in this new world order, what worries you most? Unpredictability. You can't see very clearly where everything's going to come out. You see great problems, economic problems in the former Soviet Union, and you see ancient ethnic rivalries impacting over all that. I worry about the Middle East still, though I'm very pleased with the great progress that's been made. But you have some very bad actors, Saddam Hussein being one. (Time August 24, 1992)
انٹرویو ر نے سوال کیا کہ جناب صدر ، رات کے وقت جب آپ بستر پر ہوتے ہیں اور ا آنے والے بحرانوں کے بارہ میں سوچ رہے ہوتے ہیں جو شاید ابھی اس نئے عالمی نظام میں وقوع میں نہیں آئے ، اس وقت کیا چیز ہے جو آپ کو زیادہ پریشان کرتی ہے۔ صدر امریکہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ معاملات کا ناقابل پیشین گوئی ہونا ۔ آدمی بہت زیادہ واضح طور پر دیکھ نہیں سکتا کہ چیزوں کا نتیجہ کیا نکلنے والا ہے ، ہم بڑے بڑے سا کو دیکھ رہے ہیں۔ جیسے سابق سوویت یونین میں اقتصادی مسئلہ ۔ اسی طرح قدیم نسلی رقابتیں جو سب پر چھا جاتی ہیں۔ میں اب بھی شرق اوسط کے بارہ میں متردد ہوں۔ اگر چہ جو عظیم پیش رفت ہوئی ہے ۔ اس سے میں بہت خوش ہوں۔ مگر ہم کو کچھ بہت برے کرداروں کا سامنا ہے۔ صدام حسین انھیں میں سے ا
‹ Previous page Next page › Contents of April 1993 All issues