Al-Risala · April 1993 · page 48

تنقید کا اصول

الرسالہ، اپریل ۱۹۹۳، صفحہ ۴۸

آئی وٹنس (Eyewitness) ہندوستان ٹائمس کے تحت ویڈیو کیسٹ میگزین بناتے ہیں ۔ ۱۰ فروری ۱۹۹۳ کو اس کی ٹیم اسلامی مرکز میں آئی ۔ اس نے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو ویڈیو ٹیپ پر لیا ۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر بابری مسجد اور اجودھیا کے مسائل سے تھا ۔ بمبئی کے مسٹر مدھو مہتا (ہندوستانی آندولن) کی دعوت پر ۳۱ جنوری ۱۹۹۳ کو بمبئی کا سفر ہوا ۔ ۵ فروری کو واپسی ہوئی۔ وہاں مختلف اجتماعات ہوئے جن میں بمبئی کے ممتاز ہندو اشخاص جمع ہوئے۔ یہ لوگ مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے تھے۔ ۴ فروری کو خلافت ہاؤس میں عمومی اجتماع ہوا۔ اس میں بمبئی کے تعلیم یافتہ مسلمان کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی سے ۴ فروری ۱۹۹۳ کو صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر نشر کی گئی۔ یہ رمضان کے روزہ کے بارہ میں تھی۔ اس میں روزہ کے اخلاقی فوائد بتائے گئے۔

آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی سے ۱۱ فروری ۱۹۹۳ کو صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر نشر کی گئی۔ یہ اخلاقیات کے موضوع پر تھی۔ اس میں اچھے اخلاق اور برے اخلاق کو سادہ طور پر بیان کیا گیا۔

ڈاکٹر حمید اللہ ندوی نے بھوپال سے اطلاع دی ہے کہ جناب سلمان صاحب نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ایک میٹنگ سیفیہ کالج میں کی۔ اس میں مشورہ سے طے کیا گیا کہ کالجوں کے نوجوانوں پر مشتمل پیس میکروس نام کی ایک تنظیم بنائی جائے ۔ یہ ایک مفید اقدام ہے۔ اس قسم کا تجربہ ہر جگہ کیا جانا چاہئے ۔ ۶ فروری ۱۹۹۳ کو آغا خاں ہال (نئی دہلی) میں نیشنل سد بھاونا کانفرنس ہوئی۔ اس کا موضوع سوشل ہارمنی تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور مذکورہ موضوع پر اسلامی نقطہ نظر پیش کیا۔ نیوز ٹریک نئی دہلی، کی ٹیم ۱۳ فروری ۱۹۹۳ کی شام کو اسلامی مرکز میں آئی اور صدر اسلامی مرکز کا ایک مفصل انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو نیوز ٹریک کے مارچ ۱۹۹۳ء کے ویڈیو میں شامل کیا جائے گا۔ سوالات کا تعلق ملکی اور اجودھیا کے مسائل سے تھا۔

‹ Previous page Next page › Contents of April 1993 All issues

Printed page