Al-Risala · June 1993 · page 49

الم رساله جون ۱۹۹۳

الرسالہ، جون ۱۹۹۳، صفحہ ۴۹

ناگپور کے انگریزی روز نامہ لوک مت ٹائمس (Lokmat Times) کے نمائندہ نے صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو مذکورہ اخبار کے شمارہ ۱۹ مارچ ۱۹۹۲ء میں صفحہ اول پر شائع ہوا ہے۔

امریکہ کی ایک خاتون پروفیسر پاولا نیوبرگ (Paula R. Newberg) ۲۰ مارچ ۱۹۹۲ کو اسلامی مرکز میں آئیں۔ وہ (Carnegie Endowment for International Peace) کے تحت انڈیا اور پاکستان کے تعلقات پر ایک کتاب تیار کر رہی ہیں۔ اس سلسلہ میں انھوں نے ہندوستانی مسلمانوں کے حالات پر صدر اسلامی مرکز سے تفصیلی انٹرویو لیا۔ آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی سے ۲۵ مارچ ۱۹۹۲ء کو صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر نشر کی گئی۔ اس تقریر کا موضوع تھا ـــــــــ روزہ اور عید میں انسانی قدریں۔ بمبئی کے ماہنامہ البلاغ کے نمائندہ حضرات نے یکم اپریل ۱۹۹۲ کو صدر اسلامی مرکز کا مفصل انٹرویو لیا۔ اس انٹرویو کا تعلق ملی مسائل اور سہ نکاتی فارمولا سے تھا۔ بمبئی میں ۳ اپریل ۱۹۹۳ کو ایک آل انڈیا کنونشن ہوا۔ اس کا انتظام ہندوستانی اندولن کی طرف سے کیا گیا تھا۔ اس دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ وہاں ان کی دو تقریریں ہوئیں۔ اس کے علاوہ بمبئی کی اہم شخصیتوں سے ملاقاتیں کیں۔ نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا کے تحت ۸ اپریل ۱۹۹۳ کو نئی دہلی میں اہلِ علم کی ایک میٹنگ ہوئی۔ اس میں ٹرسٹ کی اس تجویز پر غور کیا گیا کہ "اسپر یچول ریڈر" کے نام سے ایک کتب تیار کی جائے۔ اس کو ملک کی ہر زبان میں شائع کیا جائے اور اسکول کے تمام طلبہ کے لیے اس کا مطالعہ لازمی ہو۔ صدر اسلامی مرکز منتظمین کی دعوت پر اس میٹنگ میں شریک ہوئے اور اس کے سلسلہ میں اپنی رائے پیش کی۔

ہندی اخبار دینک جاگرن کے سینیر کرسپانڈنٹ اشو توش چترویدی نے ۱۰ اپریل ۹۳ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر ملکی مسائل اور مسلمانوں کے مسائل سے تھا۔ تین نکاتی فارمولا کے بارہ میں بھی انھوں نے کئی سوالات کیے۔ علماء اور دور حاضر نمبر انشاء اللہ جولائی ۱۹۹۳ میں شائع ہوگا۔

‹ Previous page Next page › Contents of June 1993 All issues

Printed page