Al-Risala · January 1993 · page 31

مذہبی ہم آہنگی اور اسلام

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۳، صفحہ ۳۱

کا پورا اہتمام کرو۔ خواہ کتنا ہی زیادہ فکری اختلاف ہو، مگر باہمی تعلقات کو ہر حال میں احترام کی بنیاد پر قائم کرو۔ فکری اور اعتقادی اختلاف کو علیٰ حدّہ اوٹ تک ہرگز نہ جانے دو۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں اس اصول کی ایک انتہائی انقلابی مثال ملتی ہے۔ اور وہ قدیم مدینہ کا وہ تاریخی واقعہ ہے جو گویا تین مذاہب کا اجتماع تھا۔ تین مذاہب کا یہ اجتماع خود مسجد نبوی میں ہوا۔

محمد بن اسحاق کے واسطہ سے ابن ہشام نے نقل کیا ہے کہ غزوہ بدر سے کچھ پہلے نجران کے عیسائیوں کا ایک وفد تحقیق حال کے لیے مدینہ آیا۔ اس میں ساٹھ افراد شامل تھے۔ یہ لوگ مدینہ کی مسجد میں ٹھہرے۔ ان کی آمد کے بعد مدینہ کے علماء یہود بھی وہاں آ گئے۔ اس طرح تین مذہبوں (اسلام، عیسائیت، یہودیت) کے ماننے والے مسجد کے اندر جمع ہو گئے۔ ان کے درمیان کئی دن تک مذہبی امور پر بحث جاری رہی۔ اس کی تفصیل سیرۃ ابن ہشام میں دیکھی جاسکتی ہے۔ روایت میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس دوران عیسائیوں کی عبادت کا وقت آگیا۔ وہ مسجد نبوی میں کھڑے ہوگئے اور اپنے طریقہ کے مطابق اپنی عبادت کرنے لگے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو دیکھ کر فرمایا کہ وہ جو کچھ کر رہے ہیں انھیں کرنے دو۔ چنانچہ انھوں نے مشرق کی سمت میں اپنی عبادت ادا کی (وقد حانت صلاتهم فقآموا فى مسجد رسول الله صلى الله عليه وسلم يُصَلُّونَ - فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : دعوهم ـ فصلّوا الى المشرق (سیرۃ ابن ہشام ۲۰۶/۲) محمد حسین ہیکل نے اپنی کتاب حیات محمد میں بجاطور پر اس کو مؤتمر الادیان الثلاثۃ کا نام دیا ہے۔ یہاں ہم ان کی کتاب کے انگریزی ترجمہ (The Life of Muhammad) سے دو پیر گراف نقل کرتے ہیں :

The three scriptural religions thus confronted one another in Madinah. The delegation entered with the Prophet into public debate and these were soon joined by the Jews, thus resulting in a tripartite dialogue between Judaism, Christianity and Islam. This was a truly great congress which the city of Yathrib had witnessed. In it, the three religions which today dominate the world and determine its destiny had mét, and they did so for the greatest idea and the noblest purpose. (pp. 195-96)

‹ Previous page Next page › Contents of January 1993 All issues

Printed page