سفرنامہ ۲
الرسالہ، اگست ۱۹۹۳، صفحہ ۳۳
مسئلہ اس صورتِ حال کا نام ہے جس کا حل بروقت موجود نہ ہو۔ مسلمانوں کے مسائل کا حل چوں کہ موجود ہے، اس لئے میں ان کو مسئلہ نہیں سمجھتا۔ مثلاً فساد کے مسئلہ کا یقینی حل اعراض ہے۔ سروس کے مسئلہ کا یقینی حل محنت ہے۔ معاشی پسماندگی دور کرنے کا یقینی حل صنعت و تجارت میں آگے بڑھنا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے میں نے کہا کہ موجودہ زمانہ میں سلمان جگہ جگہ ظالم حکمرانوں کے خلاف چیلنج کے نام پر بے معنی سیاسی لڑائی چھیڑے ہوئے ہیں اور اس کو حسینی نمونہ کی پیروی کہتے ہیں۔ یہ تاریخ نہیں ہے بلکہ تاریخ سازی ہے۔ کیوں کہ تاریخی شواہد کے مطابق حضرت حسین کے اقدام کی یہ نوعیت ثابت ہی نہیں ہوتی۔
حضرت حسین مکہ سے اس لئے نکلے ہی نہیں تھے کہ وہ یزید کو چیلنج کریں اور یزید کی فوجوں سے لڑیں ۔ اگر ایسا ہوتا تو وہ مکہ سے دمشق جاتے۔ وہ اپنے خاندان کو لے کر، نہ کہ فوج کو لے کر، اس خبر کی بنیاد پر نکلے تھے کہ کوفہ کے لوگوں نے عمومی طور پر آپ کے حق میں بیعت کر لی ہے۔ جب وہ کوفہ کے قریب پہنچے اور معلوم ہوا کہ خبر صحیح نہ تھی۔ نیز یہ کہ کوفہ کے جن لوگوں نے بالواسطہ طور پر آپ کے لئے بیعت کی تھی، وہ سب کے سب اپنی بیعت سے پھر گئے ہیں تو آپ نے واپسی کا فیصلہ کیا۔ کسی بھی تاریخی ریکارڈ سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ وہ یزید کے لشکر سے لڑنا چاہتے تھے۔ مگر یزید کو اس کی خبر نہ ہوسکی اور کوفہ کے مقامی حاکم نے حضرت حسین اور ان کے ساتھیوں کو گھیر کر انہیں لڑنے پر مجبور کر دیا، اس لئے کہ بلا کی لڑائی پیش آئی ۔ گویا کہ بلا کی جنگ مجبورانہ دفاع کے لئے تھی نہ کہ ظالموں کے خلاف جنگی اقدام کے لئے۔ موجودہ زمانہ میں جو نظر یہ جہاد حضرت حسین کے واقعہ سے نکالا جارہا ہے وہ یقینی طور پر ایک خود ساختہ نظریہ ہے، اس کا حضرت حسین کے واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔
۹ نومبر کو فجر کی نماز کے بعد مسجد میں درسِ حدیث کا پروگرام تھا۔ تین حدیثوں کی روشنی میں دین کی حقیقت کو واضح کیا۔ میں نے بتایا کہ اصل مقصد یہ ہے کہ انسان ربانی انسان بن جائے۔ ربانی انسان وہ ہے جس کو عظمت خداوندی کے احساس نے عجز و فروتنی کے درجہ پر پہنچا دیا ہو۔ جس کا ایمان اس سے سرکشی کا احساس چھین لے۔ جس کا حال یہ ہو کہ معاملہ کی وضاحت کے بعد کوئی چیز اس کے لئے اعترافِ حق میں رکاوٹ نہ بنے۔
۱۰ نومبر کو ، اے جے جامعۃ البنات میں خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کا پروگرام تھا۔ کسی قدر
‹ Previous page Next page › Contents of August 1993 All issues