Old ideas, new techniques.
الرسالہ، اگست ۱۹۹۳، صفحہ ۴۳
تفصیل کے ساتھ بتایا کہ اسلام میں کس طرح عورت کو عزت کا مقام دیا گیا ہے۔ البتہ عملی تقاضے کی بنا پر اسلام میں عورت اور مرد کے درمیان تقسیم کار کا اصول مقرر کیا گیا ہے۔
اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن میں کچھ وقت گزارا۔ کچھ اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں نے یہ ادارہ قائم کیا ہے۔ اور اس کو اعلیٰ معیار پر چلا رہے ہیں۔ انگریزی ماہنامہ آئی لینڈ (Island) کے شمارہ اگست 1991 میں ایک مضمون چھپا تھا۔ اس میں اس ادارہ کا تعارف کراتے ہوئے جو سرخی قائم کی گئی تھی وہ اس کا بہترین تعارف ہے۔ اس کا عنوان تھا ۔ پرانے خیالات، نئے طریقے :
Old ideas, new techniques.
اس ادارہ کے پیچھے سب سے زیادہ ڈاکٹر ذاکر نا ئک اور ڈاکٹر محمد نائک کا ذہن کام کر رہا ہے۔ 9 نومبر کی سر پر کوفیمینا (Famina) کی خاتون نمائندہ مسز شالینی پردھان نے انٹرویو لیا۔ ان کے سوالات زیادہ تر مسلم خواتین کے رول کے بارہ میں تھے۔
9 نومبر کو نماز مغرب کے بعد انڈین مرچنٹس چیمبر میں تقریر ہوئی۔ موضوع تھا : اسلام داعی امن ۔ تقریباً سوا گھنٹہ کی تقریر کے بعد سوال و جواب ہوا۔ اس اجتماع میں بمبئی کے اعلیٰ اذہان شریک ہوئے۔ ہال کی تمام کرسیاں بھری ہوئی تھیں۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ کھڑے ہوئے تھے۔ تقریر کے بعد سوال و جواب کا وقفہ ہوا۔ ایک صاحب نے کہا کہ آپ اعراض کی تلقین کرتے ہیں۔ پھر اعراض کب تک۔ میں نے کہا کہ اعراض اس وقت تک جب کہ اعراض کرنے کا امکان ہی سرے سے ختم ہو جائے۔
9 نومبر کو عشاء کی نماز کے بعد سنڈے آبزرور کے نمائندہ مسٹر جاوید آنندسے ملاقات ہوئی۔ انھوں نے اپنے اخبار کے لئے انٹرویو لیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ کہا جاتا ہے کہ اس ملک میں مسلمانوں کے خلاف تعصب (Prejudice) ہے۔ اس کے بارہ میں آپ کیا کہتے ہیں۔ میں نے کہا کہ جس چیز کو لوگ تعصب کہتے ہیں، اس کو میں چیلنج کہتا ہوں ۔ اور یہ چیلنج ہمیشہ رہے گا۔ کیوں کہ زندگی میں چیلنج کا ہونا کسی انسان کا منصوبہ نہیں۔ یہ خدا کا منصوبہ ہے۔ پھر وہ کیسے ختم ہو سکتا ہے۔ ہم چیلنج کی صورتحال کو ختم نہیں کر سکتے۔ البتہ چیلنج کا مقابلہ کر کے اپنے لئے زندگی کی راہیں تلاش کر سکتے ہیں۔ 10 نومبر کو نماز فجر کے بعد جیسین اپارٹمنٹس کی مسجد میں حدیث کا درس دیا۔ یہ مسجد اپنی ظاہری
‹ Previous page Next page › Contents of August 1993 All issues