Old ideas, new techniques.
الرسالہ، اگست ۱۹۹۳، صفحہ ۳۶
نے کچھ دن پہلے بمبئی میں اگر یہ کہا کہ مسلمانوں کو ہندووں سے جھگڑا کرنے سے اوائڈ کرنا چاہئے، جھگڑے کو اوائڈکرنے کا مطلب اپنے حق پر پانی ڈالنا نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے ۔ آگے بڑھنے کا موقع ڈھونڈ لولہ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمان لیڈر آج تک فرقہ وارانہ معاملوں پر بحث کرتے رہے لیکن اس دیش میں مسلمانوں کے لئے آگے بڑھنے کے لئے کتنے مواقع حاصل ہیں اس بارہ میں کبھی چرچا نہیں کی جاتی۔ تعلیم اور روزگار یہ اصلی مسائل آج ۔ ۴اری قوم کے سامنے کھڑے ہیں لیکن ہمارے لیڈر کئی فالتو مسئلوں پر بڑی سرگرمی سے اپنا قیمتی وقت برباد کر رہے ہیں۔ ہندوستان میں مسلمان صرف ایک پروٹسٹ کرنے والی اقلیت بن گئے ہیں۔ اس طرح کی امیج کو بدل دینا چاہئے۔ دیش کی ترقی کا کام کرنے والی جماعت، یہ امیج بنانا چاہئے۔ آج تک مسلمان مانگنے والی جماعت بنے رہے۔ اب اس سے آگے بڑھ کر دینے والی قوم کی امیج بنانا چاہئے۔ ترقی کے ہر ایک میدان میں سب سے اچھا کام کرنے والی قوم، یہ امیج بنانا چاہئے۔ ترقی کے ہر ایک میدان میں سب سے اچھا کام کرنے والی قوم، یہ امیج بنانا چاہئے۔ اس طرح کے خیالات مولانا وحید الدین خاں صاحب نے ظاہر کئے ہیں۔ مہاراشٹر کے مسلمان ان خیالات سے کتنا اثر لیتے ہیں اس کا جواب آنے والا وقت ہی دے گا۔
ہارون بھائی ہوندسی والے نے ایک سبق آموز واقعہ بتایا۔ ہم نومبر کو ایک ہندو بھائی ان کے یہاں سامان خریدنے کے لئے آئے۔ اس دوران انھوں نے اپنی ایک پریشانی کا ذکر کیا۔ ان کو بمبئی سے اندھیری جانا تھا۔ مگر بجلی میں کچھ گڑبڑ ہو جانے کی وجہ سے الیکٹرک ٹرینیں رک گئی تھیں۔ ان کے پاس ایک بڑا قالین تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں قالین لے کر گھر پہنچنا ہے۔ اگر ہم ٹیکسی کریں تو وہ سو روپیہ سے زیادہ کر ایہ لے گا۔
ہارون بھائی نے کہا کہ آپ قالین ہماری دکان پر رکھ دیں اور کل اس کو یہاں سے منگوالیں۔ انھوں نے کہا کہ کل دیوالی ہے اور اس قالین کو کل تک اندھیری پہنچ جانا ہے۔ ہارون بھائی نے چاہا کہ ریلوے انکوائری میں ٹیلی فون کر کے ٹرین کی تازہ پوزیشن معلوم کریں۔ مگر بار بار ڈائل کرنے کے باوجود ٹیلی فون سے رابطہ قائم نہ ہو سکا۔ آخر کار ہارون بھائی نے سائیکل کے ذریعہ اپنا آدمی ریلوے اسٹیشن بھیجا۔ وہ پتہ کر کے آیا کہ ٹرینیں چل رہی ہیں۔ وہ لوگ بہت خوش ہوئے اور اپنا قالین لے کر چلے گئے۔ اس دوران میں جب کہ وہ ہارون بھائی کی دکان پر بیٹھے ہوئے تھے، ہارون بھائی نے انگریزی الرسلہ
‹ Previous page Next page › Contents of August 1993 All issues