Al-Risala · August 1993 · page 38

Old ideas, new techniques.

الرسالہ، اگست ۱۹۹۳، صفحہ ۳۸

جس کی شاخیں امریکہ، برطانیہ اور ہندوستان میں ہیں۔ یہ کتاب آج پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر فروخت ہو رہی ہے اور اللہ اور اس کے رسول کا کرم ہے کہ اس کتاب کا خود پنگوئین والوں پر اتنا زبردست اثر ہوا کہ انھوں نے معاہدہ کے باوجود رشدی کی کتاب کا پیپر بیک ایڈیشن نکالنے سے انکار کر دیا۔ (نئی دنیا ۱۳ اپریل ۱۹۹۲)

اس سے مثبت اندازِ کار کی غیرمعمولی اثر انگیزی کا اندازہ ہوتا ہے۔ مذکورہ مثال کے مطابق سلمان رشدی کی بیہودہ کتاب کے جواب میں اسلام پر ایک صحیح تعارفی کتاب تیار کی گئی۔ اس کتاب کو "شیطانی آیات" کے پبلشر ہی نے اپنے یہاں سے شائع کیا اور پھر ہر جگہ اس کو پڑھا جانے لگا۔ مزید یہ کہ خود پبلشر پر اس کا اثر یہ ہوا کہ وہ شیطانی آیات کی مزید اشاعت سے باز آ گیا۔ حقیقت یہ ہے کہ مثبت طریقِ کار میں معجزاتی تاثیر چھپی ہوئی ہے، بشرطیکہ اس کو صحیح طور پر استعمال کیا جائے۔

"گاڈا رائزز" کا ترجمہ مراٹھی زبان میں ایک ہندو پروفیسر نے کیا ہے۔ اس سلسلہ میں فاروق فیصل صاحب نے بتایا کہ یہ ترجمہ اب بمبئی میں جی ایم صدیقی صاحب کے پاس پہنچ چکا ہے۔ توقع ہے کہ انشاء اللہ وہ جلد ہی شائع ہو سکے گا۔

سفر سے واپسی کے بعد بمبئی سے کچھ لوگوں کے خطوط موصول ہوئے۔ جناب محمد حسین ٹاڑے (6115718 .Tel) لکھتے ہیں: الحمد للہ بندہ آپ کے بمبئی کے پروگرام میں حاضر تھا۔ اور آپ کی تقریر سے بے حد متاثر ہوا۔ اللہ آپ کی عمر دراز کرے۔ اور اسی طرح امت مسلمہ آپ کی کاوشوں سے بہرہ ور ہو، آمین۔

جناب محمد افضل لادی والا (کرلا) اپنے خط میں لکھتے ہیں: بمبئی میں آپ کا پروگرام الحمد للہ بے حد کامیاب رہا۔ اللہ رب العزت کے کروڑوں احسانات ہیں کہ سارے پروگرام حسب منشا خوب سے خوب تر رہے۔ لوگوں کے دماغ ہی نہیں روح تک کو آپ نے جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ کئی لوگ ایسے بھی آئے کہ ہم کو مولانا کا پروگرام رکھنا ہے۔ مگر وقت کی کمی کے سبب یہ ممکن نہ تھا۔ ان شاء اللہ آپ کے اگلے دورہ میں اس سے بہتر پروگرام رکھیں گے۔ آئندہ آپ کو کم از کم دس روز بمبئی کے لئے دینا ہوگا۔ آپ کے ساتھ بمبئی میں سہ روزہ پروگرام کے دوران جو وقت گزرا وہ مجموعی طور پر زندگی کا بہترین وقت ۳۸ الرسائل اگست ۱۹۹۳

‹ Previous page Next page › Contents of August 1993 All issues

Printed page