دس سفر
الرسالہ، اگست ۱۹۹۳، صفحہ ۴۷
خبر نامہ اسلامی مرکز ۹۰
بھوپال کا کل ہند اسلامی اجتماع (اکتوبر ۱۹۹۲) کی روداد ڈاکٹر حمید اللہ ندوی اور مولانا محمد صدیق قاسمی تیار کر رہے ہیں۔ تیاری کے بعد انشاء اللہ اس کو مکمل طور پر شائع کر دیا جائے گا۔ مولانا اکبر الدین قاسمی اپنے خط میں اطلاع دیتے ہیں : حیدر آباد میں ”الرسالہ فورم“ کے قیام کے بعد اس کے چار باقاعدہ اجلاس ہو چکے ہیں۔ الحمد للہ کہ لوگ ان خطوط پر سرگرم ہیں۔ ۲۵ اپریل کے اجلاس میں ایک درجن ذمہ دار افراد شریک ہوئے ۔ سہ نکاتی فارمولا ، شہر میں گروپ میٹنگ، ماہانہ اجتماع وغیرہ کی بابت امور طے پائے۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ مستقل دفتر کے لیے مناسب جگہ کی تلاش کی جائے۔ اس کا آخری اجلاس ۲۵ مئی ۱۹۹۳ کو ہوا ہے : Maulana Syed Akbaruddin Qasimi, Jamia Riazul Islam, Uppal (V), Hyderabad (A.P.) Tel. 527774 ہندی اخبار ویر ارجن کے نمائندہ مسٹر سدانند پانڈے نے ۴ مئی ۱۹۹۳ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات و جوابات کا تعلق زیادہ تر اس معاملے سے تھا کہ ہندوستانی مسلمانوں کا بنیادی مسئلہ کیا ہے اور اس کو موجودہ حالات میں کس طرح حل کیا جا سکتا ہے۔ لوک سوراج اندولن کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے پٹنہ کا سفر کیا ۔ ۱۱-۱۲ اپریل ۱۹۹۳ کے درمیان وہاں کئی تقریریں کیں۔ ۱۲ اپریل کی سہ پہر کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ کئی اخبارات کے نمائندوں کو تفصیلی انٹرویو دیے۔ مختلف ہندو اور مسلم شخصیتوں سے ملاقاتیں کیں۔
ہندوستان ٹائمس کی نمائندہ کم کم چڈھا نے ۱۶ اپریل ۱۹۹۳ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر مسلم پرسنل لا سے متعلق مسائل سے تھا۔ یہ انٹرویو ہندوستان ٹائمز کے سنڈے ایڈیشن ۲۵ اپریل ۱۹۹۳ میں شائع ہوا ہے۔
کالی کٹ سے نکلنے والے ملیالم روزنامہ مدھیام (Madhyamam) کے نمائندہ مسٹر اے رشید الدین نے ۱۴ اپریل ۱۹۹۳ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر موجودہ مسلم مسائل سے تھا۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 1993 All issues