پرتی کریا میں جناب گرن پیچھے ڈھکیلتا ہے
الرسالہ، جنوری ۱۹۹۳، صفحہ ۴۹
میں اپنا تبصرہ روانہ کیا ہے ۔ وہ لکھتے ہیں کہ اگرچہ میں ایک پیدائشی ہندو ہوں مگر میں کسی بھی مذہب میں عقیدہ نہیں رکھتا۔ خواہ وہ ہندو مذہب ہو یا اور کوئی مذہب ۔ البتہ میں انسانیت اور انسانی شرافت کا دل سے قائل ہوں ۔ وہ مزید لکھتے ہیں :
A large number of Hindus are orthodox and they are routinely busy making money and performing rituals and ceremonies for serving their selfish ends, at the same time trying to “buy” a berth in swarg in the next world. And because they have lots of material possessions, they know they will stand to lose much in consequence of riots. But when they are goaded to the end of their tether by other communities, they sometimes let their resentment erupt but not for a long period of time. K.L. Dutta, W. 6/110, Premnagar, Dehra Dun ہندوؤں کی بڑی تعداد کٹر مذہبی ہے مگر وہ صبح و شام پیسہ کمانے میں مشغول رہتے ہیں ۔ اور رسوم و روایات کی تعمیل میں لگے رہتے ہیں تاکہ اپنے خود غرضانہ مقاصد کو پورا کر سکیں۔ اور اسی کے ساتھ اس کوشش میں مصروف رہتے ہیں کہ وہ دوسری دنیا میں سورگ میں اپنے لیے ایک جگہ خرید سکیں ۔ ان کے پاس وقت نہیں ہے کہ وہ فساد جیسی پرتشدد چیزوں میں حصہ لیں۔ اور چوں کہ ان کے پاس مادی ساز و سامان کافی موجود ہوتا ہے ۔ وہ جانتے ہیں کہ فسادات کے نتیجہ میں وہ بہت کچھ کھو دیں گے ۔ مگر جب وہ دوسرے فرقوں کی طرف سے آخری حد تک چھیڑ دیے جاتے ہیں بعض اوقات ان کی ناراضگی ابھر پڑتی ہے ۔ مگر بہت زیادہ دیر تک کے لیے نہیں ۔ مسٹر کے ایل دتہ کے اس نقطہ نظر سے میں متفق ہوں ۔ ہندو بنیادی طور پر ایک تاجر پیشہ قوم ہیں۔ اور فساد اور اس کے نتیجہ میں کرفیو کا سب سے زیادہ نقصان تاجر طبقہ ہی کو پہنچتا ہے۔ لیے اصولی طور پر ہندو ، بحیثیت قوم ، فساد کو پسند نہیں کر سکتے ۔ پھر فساد کیوں ہوتا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہندو سب کے سب تاجر نہیں ہیں ۔ ان میں طبقہ غیر تاجروں اور غریبوں کا ہے ۔ یہی دوسرا طبقہ اکثر اوقات فساد کا ابتدائی سبب بنتا ہے۔ اس دوسرے طبقہ کا کوئی فرد ایک مسلمان کے ساتھ کوئی اشتعال انگیز کارروائی کرتا ہے، ایسا ہونا کسی آزاد سماج میں بالکل فطری ہے۔ اس وقت مسلمان بے برداشت ہو جاتا ہے۔ اشتعال انگیزی کی صورت میں مشتعل ہو کر لڑنے لگتا ہے ۔
‹ Previous page Next page › Contents of January 1993 All issues