شانتی یا ترا
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۳، صفحہ ۱۷
بشپ گریگوریوز (Dr Paulos Mar Gregorios) اور راقم الحروف نے حصہ لیا۔ ہر ایک نے ریلیجن اینڈ پیس (مذہب اور امن) کے موضوع پر اپنے اپنے خیالات پیش کیے۔ میں نے کہا کہ مذہب بنیادی طور پر انسانی شخصیت کو پاک کرنے کا ایک روحانی سسٹم ہے۔ موجودہ زمانہ میں مذہبی زوال کی بنا پر لوگ باہر کی چیزوں پر زیادہ زور دینے لگے ہیں، اس لئے جھگڑا پیدا ہوتا ہے۔ اگر لوگوں میں سچی مذہبی اسپرٹ ہو تو وہ اندر کی صفات پر زیادہ زور دیں گے اور پھر جھگڑا اپنے آپ ختم ہو جائے گا۔
ٹی وی کے ان پروگراموں پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صاحب نے کہا کہ دور درشن نے یہ بہت اچھا کیا کہ آپ لوگوں کو وقت کے حالات پر بولنے کا موقع دیا۔ اس سے پہلے دور درشن والے ان موضوعات پر لیڈروں یا سیکولر لوگوں کو سامنے لاتے تھے۔ مگر مذہب اور انسانیت کے بارہ میں سیاسی لیڈروں یا سیکولر دانشوروں سے کہلوانے کا کوئی خاص عملی فائدہ نہیں۔ ان باتوں کو تو مذہبی لوگوں کی طرف سے سامنے آنا چاہئے۔ اس پروگرام کا لوگوں کے اوپر یقیناً اچھا اثر ہو گا۔ ٹیلی وژن کا اصول ابتدائی طور پر اگرچہ انیسویں صدی کے آخر میں دریافت ہو چکا تھا، مگر جدید ٹی وی سیٹوں کی تیاری اور ٹی وی کا باقاعدہ نظام دوسری عالمی جنگ کے بعد قائم ہو سکا۔ ٹی وی کو ایک طاقت ور میڈیا سمجھا جاتا ہے۔ مگر موجودہ زمانہ میں ہر چیز نہ آخر کار ایک تجارتی انڈسٹری بن جاتی ہے۔ اور اس بنا پر ان کا استعمال نہ زیادہ تر غیر مفید کاموں میں ہو رہا ہے۔ مثلاً دسمبر ۱۹۹۲ میں برصغیر کے فرقہ وارانہ فسادات کا سب سے بڑا سبب ٹی وی، خاص طور پر بی بی سی ہے۔ بی بی سی کے کارکن جدید ترین آلات سے لیس ہو کر ۶ دسمبر کو اجودھیا میں موجود تھے۔ انھوں نے مسجد پر ہندو انتہا پسندوں کی یلغار کا اور اس کو ڈھائے جانے کا مسلسل فوٹو لیا۔ اس تصویری رپورٹ کو پاکستان میں بڑے پیمانے پر ٹی وی پر دیکھا گیا ۔ اس درمیان میں حکومت پاکستان نے مزید نادانی یہ کی کہ ۷دسمبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ یوم سیاہ کے مظاہروں نے پاکستانی عوام کو اور زیادہ بھڑکا دیا۔ انھوں نے پاکستان میں ہندو مندروں پر بلڈوزر چلائے، کئی ہندوؤں کو مار کر درخت سے لٹکا دیا۔ وغیرہ۔ اس قسم کے مختلف سنسنی خیز مناظر دوبارہ بی بی سی نے ٹی وی پر دکھائے۔ ان مناظر کو دیکھ کر انڈیا کے ہندو بھڑک اٹھے۔ اس طرح ۸ دسمبر کو ہندوستان کے مختلف
‹ Previous page Next page › Contents of October 1993 All issues