Al-Risala · October 1993 · page 19

شانتی یا ترا

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۳، صفحہ ۱۹

پروازیں بحال کر لیں ۔

انڈین ایکسپریس ( ۱۵ دسمبر ۱۹۹۲ ) میں صفحہ اول پر اس خبر کی سرخی کا عنوان تھا کہ اب روسی جہازاسٹرائک زدہ انڈین ایئر لائنز کی مدد پر :

Now, Russian aircraft to the rescue of strike hit IA میں نے سوچا کہ اگر مجھ کو اس خبر کی سرخی بنانا ہو تو میں لکھوں گا کہ ـــــ ہر کھوئی ہوئی چیز کا بدل اس دنیا میں موجود ہے۔

۱۵ دسمبر ۱۹۹۲ کو صبح ۸ بجے دہلی سے بمبئی کے لئے روانگی ہوئی۔ یہ ایک روسی ساخت کا جہاز ہے۔ اس کا تمام ٹیکنیکل عملہ روسی ہے۔ صرف میزبان عملہ میں کچھ ہندوستانی دکھائی دیتے ہیں۔ جہاز کی پرواز خوشگوار تھی۔

جہاز میں انڈین ایکسپریس ( ۱۵ دسمبر ) کا مطالعہ کیا۔ اس میں بھوپال کی ڈیٹ لائن کے ساتھ مسٹر این ڈی شرما کی ایک رپورٹ چھپی تھی۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ بھوپال میں تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع ۱۹ - ۲۱ دسمبر کو ہونے والا تھا۔ توقع کے مطابق اس اجتماع میں دو لاکھ آدمی شریک ہوتے۔ مگر فسادات کی وجہ سے بھوپال میں ابھی تک کرفیو چل رہا ہے، اس لئے ریاستی انتظامیہ کو تشویش ہوئی۔ مدھیہ پردیش کی حکمراں پارٹی ( بی جے پی ) نے بدل کے طور پر یہ تجویز کی کہ اجتماع کو مختصر طور پر غیر نمایاں انداز میں کیا جائے ۔ اور تبلیغی جماعت کے لوگ راضی ہو گئے:

As an alternative, the ruling party leaders have requested the organisers to keep it a low-key affair and they have agreed (p. 12). یہ نہایت صحیح فیصلہ ہے۔ اس طرح کے نازک مواقع پر اگر اس طرح ایڈ جسٹمنٹ کا طریقہ اختیار کیا جائے تو بیشتر سماجی جھگڑے اپنے آپ ختم ہو جائیں گے۔ اسی مومنانہ مزاج کو حدیث میں اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ مومن کی مثال میدان میں اگی ہوئی گھاس کی مانند ہے۔ ادھر کی ہوا چلی تو اُدھر جھک گیا اور اُدھر کی ہوا چلی تو اِدھر جھک گیا۔

جہاز میں انڈین ایئر لائنز کا فلائٹ میگزین نوساگت کا شمارہ دسمبر ۱۹۹۲ مطالعہ کے لئے موجود تھا۔ اس کے ہندی سشن میں ایک مضمون تھا جس کا عنوان تھا ؛ گوپال نرائن پبلک لائبریری۔ یہ

‹ Previous page Next page › Contents of October 1993 All issues

Printed page