Al-Risala · October 1993 · page 46

مورتیوں کو ہٹاؤ مسجد وہیں بناؤ

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۳، صفحہ ۴۶

ایک آدمی پہلے نعرہ کو دیکھ ہندو کو برا کہے گا اور دوسرے نعرہ کو دیکھ کہ مسلمان کو۔ مگر میں کہوں گا کہ یہ نعرے ہندوؤں یا مسلمانوں کے نعرے نہیں ہیں۔ یہ نعرے صرف کچھ جاہلوں کے نعرے ہیں۔ ہمارے دیش میں ابھی تک۷۰ فی صد آدمی جاہل ہیں۔ یہی جہالت تمام جھگڑوں کی اصل جڑ ہے۔ آکر اس ملک سے جہالت کو ختم کر دیا جائے تو اس کے بعد تمام بے فائدہ جھگڑے اپنے آپ ختم ہو جائیں گے۔ جو آدمی بھی ملک میں ترقی چاہتا ہو اس کو چاہئے کہ تعلیم کے کام میں اپنے آپ کو لگا دے۔ ناگپور کو آر ایس ایس کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ یہاں کی تقریر میں میں نے خاص طور پر یہ بات کہی کہ مسائل کا حل ٹکراؤ نہیں ہے بلکہ تدبیر ہے۔

ناگپور میں جناب عبد السلام صاحب اور جناب حنیف صاحب سے ملاقات ہوئی۔ یہ لوگ اپنے تجارتی مشاغل کے ساتھ دین کا کام بھی کرتے رہتے ہیں۔

عبد السلام صاحب نے آکاش بلڈنگ کے نام سے ایک عمارت بنائی ہے۔ اس میں آٹھ اپارٹمنٹ ہیں۔ اور نیچے کے حصہ میں چار دکانیں ہیں۔ گراؤنڈ فلور پر انھوں نے ایک چھوٹی سی خوبصورت مسجد بنائی ہے۔ عمارت اور دکان کے افراد یہاں جماعت کے ساتھ نماز ادا کرتے ہیں۔ اس کے اندر تقریباً چالیس آدمی نماز پڑھ سکتے ہیں۔ واچ مین کے ذمہ یہ کام ہے کہ وہ وقت پر اذان دیدے۔ فجر کے وقت وہ ہر فلیٹ پر اگر گھنٹی بجا دیتا ہے۔ اس طرح اس بلڈنگ میں نماز با جماعت کا نظام قائم ہے۔ یہ ایک اچھا نمونہ ہے جو قابل تقلید ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سرگرم ممبر سے گفتگو ہوئی۔ میں نے کہا کہ آپ لوگوں نے رام مندر کے نام پر جو آندولن چلایا اور ۶ دسمبر کو اس کا جو نتیجہ نکلا، اس کو سامنے رکھ کر آپ سوچیں تو آپ مانیں گے کہ اس معاملہ میں آپ کے لئے چوائس مندر اور مسجد کے درمیان نہیں تھا، بلکہ مسجد اور انار کی کے درمیان تھا۔ کیوں کہ مسجد کو ڈھا کر جو چیز آپ نے پائی ہے وہ حقیقت مندر نہیں ہے بلکہ انار کی ہے جس نے پورے دیش کے مستقبل کو خطرہ میں ڈال دیا ہے۔

میں نے کہا کہ اگر آپ لوگوں کو دیش سے محبت ہے تو آپ لوگوں کو وہی کرنا چاہئے جو ۱۹۲۲ء میں مہاتما گاندھی نے کیا تھا۔ انھوں نے اہنسا کی بنیاد پر نان کو آپریشن کی تحریک چلائی۔ مگرجب چورا چوری - کے مقام پر کانگریس کارکنوں نے تشدد کا واقعہ کیا تو انھوں نے فورا ہی اپنی تحریک روک دی اور اس

‹ Previous page Next page › Contents of October 1993 All issues

Printed page