Al-Risala · October 1993 · page 48

مورتیوں کو ہٹاؤ مسجد وہیں بناؤ

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۳، صفحہ ۴۸

کہ تعرف الاشیاء باضد ادھا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تقابل کے ذریعہ باتیں سمجھ میں آتی ہیں۔ آپ یوں دیکھیے کہ ۶ دسمبر کو بابری مسجد ھادی گئی۔ مگر مسلمانوں نے مقابلہ بہت ہی کم ردعمل کا مظاہرہ کیا۔ پھر ایک بابری مسجد کے انتقام میں پاکستان میں ۴۰ مندر ڈھائے گئے۔ گویا ایک کے بدلے میں ساٹھ۔ اس تناسب سے انڈیا کے ہندوؤں کو ۳۴۰۰ مسجدیں گرانا چاہئے تھا۔ پاکستانیوں نے بلڈوزر کے ذریعہ مندروں کو گرایا تو انڈیا میں ڈائنا مائٹ کے ذریعہ مسجدوں کو ڈ ڈھانا چاہئے تھا۔ مگر ایسا نہیں ہوا۔ اس تقابل میں امید کا پہلو ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انڈیا کے لوگوں کا جذ باتی ابال ایک حد کے اندر رہتا ہے۔ وہ دوسروں کی طرح تناسب سے متجاوز نہیں ہو جاتا۔ یہ برداشت کی علامت ہے، اور برداشت بلا شبہ سب سے بڑی چیز ہے۔

۲۳ دسمبر کا دن بمبئی میں گزرا۔ کئی لوگوں سے ملاقات اور گفتگو ہوئی۔ کچھ اخبارات پڑھے۔ ایک قابل ذکر ملاقات مسٹر را جندر سدرشن جین (۳۷ سال) سے تھی۔ ۹ سال کی عمر میں ہولی کے پٹاخے نے ان کی ایک آنکھ کو نقصان پہنچایا۔ اس کا آپریشن کرایا تو سرجن کی غلطی سے دونوں آنکھ جاتی رہی۔ اب وہ مکمل طور پر نابینا ہیں۔

میں نے دیکھا کہ وہ بے تکلفی کے ساتھ اسی طرح ٹیلی فون نمبر ملارہے ہیں جیسے کوئی آنکھوں والا ٹیلی فون نمبر ڈائل کرتا ہے۔ مزید معلوم ہوا کہ ان کا ایک بڑا بزنس ہے۔ پورا بزنس وہ خود کنٹرول کرتے ہیں۔ حتی کہ بیرونی ملکوں میں تجارتی سفر کرتے ہیں اور بڑے بڑے تجارتی معاملات طے کرتے ہیں۔ میں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ کے اندر وہ چیز ہے جس کو چھٹی حس کہا جاتا ہے۔ انھوں نے جواب دیا کہ چھٹی سنس کوئی مسٹیر یس چیز نہیں۔ جب آپ کے اندر سے کوئی سنس چلا جاتا ہے تو نیچر اس کی تلافی کرتی ہے اور آپ کے اندر اپنے آپ ایک اور نس پیدا ہو جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے دیکھے بغیر ہر چیز کا اندازہ ہو جاتا ہے، اور وہ اکثر درست ہوتا ہے۔

”تلافی“ کا یہ اصول قدرت کے پورے نظام میں ہے۔ جب بھی آپ کوئی چیز کھو لیں تو پیشگی طور پر یقین کر لیجئے کہ کھونے کے ساتھ وہیں ایسے اسباب پیدا ہو چکے ہوں گے جو آپ کی محرومی کی تلافی کر سکیں ۔ ہر محرومی اپنے ساتھ یافت کا سامان لئے ہوئے ہے۔

سوامی چیدانند رشی کیش کے سب سے بڑے آشرم کے چیئر مین ہیں: ان کا مشن یورپ، امریکہ،

‹ Previous page Next page › Contents of October 1993 All issues

Printed page