مورتیوں کو ہٹاؤ مسجد وہیں بناؤ
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۳، صفحہ ۴۹
آسٹریلیا، ہر جگہ پھیلا ہوا ہے۔ وہ سال بھر عالمی سفر پر رہتے ہیں۔
واپسی کے بعد رشی کیش سے سوامی جی کا ٹیلی فون آیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم ہندودھرم جین دھرم پر کتابیں تیار کر رہے ہیں۔ ان کے نام Hinduism and daily life اور Jainism and daily life اور Islam and daily life ہوں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ بھی ہمیں اسیلام کے موضوع پر ایک کتاب لکھ کر دیں جو Islam and daily life کے موضوع پر ہو۔ یہ کتاب تقریباً تین سو صفحہ تک ہو سکتا ہے ۔ ہم ان کتابوں کو دنیا کی دس زبانوں میں چھاپ کر سارے ملکوں میں پھیلائیں گے۔ شانتی یا ترا میں جب میں نکلا تو شروع میں میں نے اسلام کا نام لئے بغیر اخلاقیات کی زبان میں تقریر کی۔ مگر اس دوران نجی مجلسوں میں اکثر میں قرآن وحدیث کی باتیں لوگوں کو سنایا کرتا تھا۔ سوامی چید آنند نے ایک دو تقریر سننے کے بعد کہا : مولانا صاحب ، آپ ہم لوگوں کو قرآن وحدیث کی جو باتیں بتاتے ہیں وہی آپ جلسہ میں بھی کہئے ۔ وہ ہم کو بہت اچھی معلوم ہوتی ہیں ۔ چنانچہ اس کے بعد کی تقریروں میں قرآن وسنت کے حوالے سے میں اپنی بات کہنے لگا۔
شانتی یا ترا سے پہلے نہ میں سوامی چید آنند کو جانتا تھا اور نہ وہ مجھ کو۔ دونوں ایک دوسرے کے نام سے بھی واقف نہ تھے۔ مگر دو ہفتہ کے ساتھ کا یہ نتیجہ ہوا کہ اب وہ الرسالہ کے قاری بن گئے ہیں۔ اور وہ مجھ سے اسلام کے موضوع پر تین سو صفحہ کی کتاب لکھوانا چاہتے ہیں تاکہ اس کو چھاپ کر ساری دنیا میں پھیلائیں ۔ دوری غلط فہمی پیدا کرتی ہے۔ اور قربت غلط فہمی کو ختم کرکے دو اجنبیوں کو ایک دوسرے کا دوست بنا دیتی ہے۔
۲۳ دسمبر ۱۹۹۲ کی رات کو بمبئی سے دہلی کے لئے واپسی ہوئی۔ انڈین ایئر لائنز کا جہاز کئی گھنٹہ لیٹ ہو کر بمبئی سے روانہ ہوا۔ ایک ہم سفر نے کہا کہ عنقریب وہ وقت آنے والا ہے کہ لوگ پرائیویٹ کمپنیوں کے جہاز سے سفر کریں گے اور سرکاری انڈین ایئر لائنز کو مسافر ملنا مشکل ہو جائے گا۔ آلایہ کہ دوبارہ قانون کا سہارا لے کر لوگوں کو صرف سرکاری جہازوں میں سفر کرنے پر مجبور کر دیا جائے آج میں اپنے امن مشن کا پہلا دور ختم کرکے دہلی واپس جارہا تھا۔ میں نے سوچا کیا اس مشن میں مجھے کامیابی حاصل ہوگی ۔ یہ سوچتے ہوئے مجھے امریکہ کے فادر ڈیوائن (۱۹۶۵ ۔ ۱۸۷۷) کی یاد آئی۔ انھوں نے امریکہ میں اسی قسم کا ایک مشن شروع کیا تھا جس کو امن مشن
‹ Previous page Next page › Contents of October 1993 All issues