Al-Risala · November 1993 · page 34

۳۲ الٹار نومبر ۱۹۹۳

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۳، صفحہ ۳۴

ہے کہ اس کے بغیر میں بھی دیش کو ترقی کی طرف نہیں لے جا سکتا۔

ایک صاحب نے کہا کہ ہند ومذہب کا بنیادی عقیدہ سرو دھرم سمبھاؤ ہے۔ یعنی ہر مذہب کا احترام (respect to all religions) مگر آج جو لوگ ہندو کاز کے لئے اٹھے ہیں وہ اس بنیادی بات کو بھولتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

اس قسم کی باتوں کو سن کر میرا احساس یہ ہے کہ ہند و ضمیر تڑپ اٹھا ہے۔ اس لئے کہ سیکڑوں سال سے ہندوؤں کو بتایا جارہا تھا کہ سچائی ہر جگہ ہے۔ جس طرح مندر مقدس ہے اسی طرح مسجد اور گرجا بھی مقدس ہے۔ اس پر اضافہ یہ کہ تاریخ پر افسانہ (myth) کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اخلاق اور قانون کو توڑا جا رہا ہے، انسانیت کو بلڈوز کیا جا رہا ہے۔ اس انجام کو دیکھ کر سنگھ پریوار کے خیر خواہ بھی اس کی طرف سے متوحش ہو رہے ہیں۔

ایک دلت دانشور ناگپور سے آئے تھے۔ انھوں نے کافی جارحانہ انداز میں تقریر کی۔ انھوں نے اپنی انگریزی تقریر میں کہا کہ آپ لوگ کہتے ہیں کہ ہم تاریخ کی غلطیوں کو درست کریں گے۔ تو تاریخ کی غلطیاں تو اجودھیا کے علاوہ اور بھی ہیں۔ مسلمانوں سے پہلے برہمنوں نے بودھ مندروں کو توڑا اور ان کی جگہ پر ہند و مندر بنا دیا۔ پھر آپ ان تاریخی غلطیوں کی اصلاح کیوں نہیں کرتے۔ انھوں نے کہا کہ ہری جنوں پر ماضی میں بہت زیادہ ظلم کئے گئے ۔ ہم ان کے بارہ میں بولتے ہیں تو آپ کہتے ہیں کہ پچھلی باتوں کو بھول جاؤ ۔ پھر آپ بھی اسی طرح اجودھیا اور کاشی اور متھرا کی بات کو کیوں نہیں بھول جاتے۔ خود تو آپ یاد رکھنا چاہتے ہیں اور دوسروں سے کہتے ہیں کہ بھلا دو۔ ایک صاحب نے کہا کہ تلک اور گاندھی کا جھگڑا بر ہمن اور آبرہمن کا جھگڑا گویا کہ وہ جاتی وادی کا جھگڑا تھا۔ وہ کوئی نظریاتی جھگڑا نہ تھا۔ یہی آج بھی ہو رہا ہے۔ ایک صاحب نے بتایا کہ میں اسکول کی تعلیم کے زمانہ میں آر ایس ایس سے قریب ہو گیا تھا۔ لیکن تب اور اب میں بہت انتر ہے۔ کل کی آرایس ایس اور آج کی آر ایس ایس میں بڑا فرق آگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گاندھی کا نام سبھی لوگ لیتے ہیں۔ مگر ہم لوگ گاندھی کو صرف آدھا مانتے ہیں۔ آج خطرہ میں ڈیمو کریسی نہیں ہے۔ آج خطرہ میں دیش نہیں ہے۔ آج خطرہ میں ہند و نہیں ہے۔ آج خطرہ میں اگر کوئی چیز ہے تو وہ در اصل وہ لڑائی ہے جس کو مہاتما گاندھی نے ۱۹۴۷ تک پہنچایا تھا۔

‹ Previous page Next page › Contents of November 1993 All issues

Printed page