Al-Risala · November 1993 · page 36

۳۲ الٹار نومبر ۱۹۹۳

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۳، صفحہ ۳۶

بات ہوتی تو ماضی میں برہمن لوگ بدھوؤں کے مندر نہ توڑتے۔ یا آج ہند تو کے علمبردار ۶ دسمبر کو بابری مسجد نہ توڑتے۔ میں نے کہا کہ اختلاف زندگی کی ایک حقیقت ہے۔ روزانہ کی زندگی میں گھر کے اندر اور گھر کے باہر ہم طرح طرح کے اختلافات سے دوچار ہوتے ہیں۔ وہاں ہم کیا کرتے ہیں۔ وہاں ہم برداشت کے اصول پر عمل کر کے زندگی گزارتے ہیں۔ یہی طریقہ مذہب میں بھی اختیار کرنا ہے۔ یعنی مذہبی عقائد کے اختلاف کے باوجود ٹالرنس (tolerance) ۔

"۱۹۴۷ کے بعد نیشن بلڈنگ کا کام نہ ہوسکا۔ ایک صاحب نے کہا۔ اپنی بھومیکا (ذمہ داری) کو پورا کرنے کا دھیان آج بھی لوگوں میں نہیں۔ ۶ دسمبر کے بعد نیشن بلڈنگ میرے نزدیک ایجنڈا میں نمبر ایک پر ہے۔

۱۹۸۴ء میں ہم لوگ بات کرتے تھے کہ کسی گھر میں ایک ویکیوم رہا ہو تو اس کے گھر میں کتنا زیادہ آتنک واد پیدا ہوگا۔ اب یہی بات اور زیادہ بڑھ کر ہمارے سامنے ہے۔ آج جن گھروں میں لوگ مرتے ہیں ان کے یہاں اور کتنا زیادہ آتنک وادی پیدا ہوں گے۔

اوشیش سوامی (رندرابن) نے کہا کہ اس شکتی کے نام تو انیک ہیں۔ لیکن شکتی ایک ہی ہے جسے جن مینا، خدا، گاڈ، رب، واہی گرو، نام انیک ہیں۔ کتو سمجھودن ایک ہی شکتی کو کیا جاتا ہے۔ جھگڑا پوجا کا نہیں ہے اور پوجا پاٹھتی کا بھی نہیں ہے۔ جھگڑا کیول اپنی دکانداری کا ہے۔ کیوں کہ کچھ لوگوں کی دکانداری انھیں مندروں کے ذریعہ سے چلتی ہے اس لئے آپسی تناؤ بھی دیکھنے میں ملتا ہے۔ یدری روحانی نظر سے دیکھیں تو سروم کھلو دم بر ہم یعنی برہم ہی سب میں سمایا ہوا ہے۔ جب سبھی میں برہم سمایا ہوا ہے تو جاتی گت جھگڑے، اونچ نیچ کے جھگڑے، بھاشائی جھگڑے رہ ہی کہاں جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیں اپنے نظریہ کو دنیا وی نظر کے ساتھ روحانی نظر والا بھی بنانا ہوگا۔ ایک بڑے ہال میں فرش بچھا ہوا ہے۔ سمینار میں حصہ لینے والے تقریبا ساٹھ آدمی دائرہ کی صورت میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ مختلف لوگ موجودہ ملکی حالت پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ اتنے میں ایک لڑکا ایک تھال لئے ہوئے داخل ہوتا ہے۔ تھا ل میں کٹی ہوئی مولی مع پتہ رکھی ہوئی ہے جس پر نمک چھڑکا ہوا ہے۔ وہ لڑکا تھا ل لئے ہوئے سب کے سامنے سے گزرتا ہے۔ ہر ایک بقدر خواہش مولی لے لیتا ہے اور اس کو کھانا شروع کر دیتا ہے۔ آخر میں چائے لائی جاتی ہے اور ہر ایک کے

‹ Previous page Next page › Contents of November 1993 All issues

Printed page